پیر , 10 اگست , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

چین کا انوکھا کارنامہ، ہوا میں معلق ونڈ پاور شپ سے بجلی پیدا

7 مہینے پہلے
A A
چین کا انوکھا کارنامہ، ہوا میں معلق ونڈ پاور شپ سے بجلی پیدا
Share on Facebookwhatsapp

بیجنگ : (پاک ترک نیوز)بیجنگ میں قائم توانائی کمپنی نےہوا سے بجلی پیدا کرنے کے میدان میں ایک بڑی پیش رفت حاصل کر لی ہے۔ کمپنی نے دنیا کے پہلے میگاواٹ سطح کے فضائی ونڈ پاور سسٹم کی کامیاب آزمائشی پرواز اور بجلی کی قومی گرڈ کو فراہمی کا تجربہ مکمل کر لیا ہے۔
یہ تجربہ چین کے جنوب مغربی صوبے سیچوان کے شہر یی بین (Yibin) میں کیا گیا، جہاں یہ تیرتا ہوا ونڈ پاور پلیٹ فارم تقریباً 6,560 فٹ (2,000 میٹر) کی بلندی تک پہنچا اور کامیابی سے بجلی پیدا کر کے مقامی گرڈ میں شامل کر دی۔
آزمائش کے دوران سسٹم بتدریج بلند ہوا اور مقررہ بلندی پر مستحکم حالت میں معلق رہا، جس کے بعد اس نے 385 کلو واٹ آور بجلی پیدا کی۔ یہ S2000 فلوٹنگ ایئر بورن ونڈ انرجی سسٹم کی پہلی عملی اور حقیقی بجلی پیدا کرنے والی آزمائش تھی، جسے SAWES بھی کہا جاتا ہے۔
اس منصوبے کو تیار کرنے والی کمپنی بیجنگ لِنیی یونچوان انرجی ٹیکنالوجی کے مطابق S2000 دنیا کا پہلا ایسا میگاواٹ درجے کا فضائی ونڈ پاور نظام ہے جسے شہری علاقوں کے قریب استعمال کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
ساخت کے لحاظ سے یہ نظام کسی سائنسی فکشن فلم کے فضائی جہاز جیسا دکھائی دیتا ہے، جس میں ایک بڑا تیرتا ہوا غلاف اور بجلی پیدا کرنے والا مربوط ڈھانچہ شامل ہے۔
اس کی لمبائی تقریباً 197 فٹ، چوڑائی 131 فٹ اور اونچائی بھی 131 فٹ ہے۔
رپورٹس کے مطابق یی بین میں ہونے والی آزمائش کے دوران اس نظام کو اپنی مطلوبہ بلندی تک پہنچنے میں تقریباً 30 منٹ لگے۔
اس کے بعد یہ مستحکم انداز میں فضا میں معلق رہا اور بجلی پیدا کرنے کا عمل جاری رکھا، جو مستقبل میں کمرشل استعمال کیلئے ایک اہم سنگِ میل سمجھا جا رہا ہے۔
یہ نظام ہیلیم سے بھرے ایک ایرو اسٹیٹ کی مدد سے ہلکے وزن کے ونڈ پاور یونٹ کو فضا کی بالائی تہوں تک لے جاتا ہے، جہاں ہوائیں زمین کے مقابلے میں زیادہ تیز اور مستقل ہوتی ہیں۔
فضا میں پہنچنے کے بعد یہ نظام ہوا کی توانائی کو بجلی میں تبدیل کرتا ہے اور ایک مضبوط کیبل کے ذریعے بجلی زمین تک منتقل کرتا ہے۔ یہی کیبل اس پلیٹ فارم کی سمت اور استحکام کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد دیتی ہے، جس سے روایتی ونڈ ٹربائنز سے ہٹ کر نئے ہوا کے وسائل تک رسائی ممکن ہو جاتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے اس نظام کے دو بنیادی استعمالات ہیں۔ ایک یہ کہ سرحدی چوکیوں یا دور دراز علاقوں جیسے آف گرڈ مقامات پر اسے مستحکم توانائی کے ذریعے کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ دوسرا یہ کہ یہ زمین پر نصب ونڈ پاور سسٹمز کے ساتھ مل کر ایک تھری ڈائمینشنل توانائی نظام تشکیل دے سکتا ہے۔
تحقیقی رپورٹس کے مطابق ہوا سے پیدا ہونے والی توانائی کا انحصار ہوا کی رفتار کے مکعب پر ہوتا ہے، یعنی بلندی پر ہوا کی رفتار میں معمولی اضافہ بھی کئی گنا زیادہ بجلی پیدا کر سکتا ہے، وہ بھی ماحول دوست اور کم کاربن طریقے سے۔
اسی فائدے کو بڑھانے کیلئے S2000 میں ایک خاص ڈکٹڈ ڈیزائن استعمال کیا گیا ہے، جو ہوا کو ہر سمت سے سمیٹ کر ٹربائنز تک پہنچاتا ہے۔
اس ڈکٹ میں 12 ونڈ ٹربائنز نصب کی گئی ہیں، جس سے توانائی کے حصول میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے۔کمپنی کے مطابق تقریباً 20 ہزار مکعب میٹر حجم اور جدید ایروڈائنامک ڈیزائن کی بدولت اس نظام کی زیادہ سے زیادہ پیداواری صلاحیت 3 میگاواٹ تک ہے۔

موضوعات : chinaElectricityenergywind powerwindmill
ShareSend

متعلقہ خبریں

US administration's agreement with German company to cancel wind projects
تازہ ترین

امریکی انتظامیہ کا جرمن کمپنی سے ونڈ منصوبے ختم کرنے کا معاہدہ

8 اگست , 2026
A new trend among solar consumers—a new challenge for the government
تازہ ترین

سولر صارفین کا نیا رجحان، حکومت کے لیے نئی آزمائش؟

7 اگست , 2026
Concerns over billions of euros in costs to remove Chinese company equipment from the telecommunications network.
تازہ ترین

مواصلاتی نظام سے چینی کمپنی کے آلات کے اخراج پر اربوں یورو لاگت کا خدشہ

3 اگست , 2026
Recommendation to pay more to those who provide electricity during evening hours
تازہ ترین

شام کے اوقات میں بجلی دینے والوں کو زیادہ معاوضہ دینے کی سفارش

1 اگست , 2026
Chinese humanoid robots make waves in the global market; first major shipment dispatched to Malaysia.
تازہ ترین

چین کے انسان نما روبوٹس کی عالمی منڈی میں دھوم، ملائیشیا کو پہلی بڑی کھیپ روانہ

31 جولائی , 2026
NEPRA fines electricity distribution companies Rs 2.9 billion.
تازہ ترین

نیپرا کا بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو 2ارب 90کروڑ روپے جرمانہ

30 جولائی , 2026
اگلی خبر
امریکا کا ایران پر حملہ پوری دنیا کیلئے تباہ کن ہوگا: روس کی وارننگ

امریکا کا ایران پر حملہ پوری دنیا کیلئے تباہ کن ہوگا: روس کی وارننگ

یہ بھی پڑھیں

نیتن یاہو کا ٹرمپ کے غزہ پیس بورڈ کے امن منصوبے کو ماننے سے انکار

نیتن یاہو کا ٹرمپ کے غزہ پیس بورڈ کے امن منصوبے کو ماننے سے انکار

9 اگست , 2026
ججز تقرری کا معاملہ، وفاقی حکومت اور ایوان صدر میں ڈیڈلاک برقرار

ججز تقرری کا معاملہ، وفاقی حکومت اور ایوان صدر میں ڈیڈلاک برقرار

9 اگست , 2026
افغان طالبان کا دعویٰ مسترد، پاکستان سے اسلحہ اسمگلنگ کا الزام بے بنیاد قرار

افغان طالبان کا دعویٰ مسترد، پاکستان سے اسلحہ اسمگلنگ کا الزام بے بنیاد قرار

9 اگست , 2026
The heart-wrenching story of a grieving dolphin that carried its dead calf with it for several days.

غم زدہ ڈولفن کی دردناک کہانی، مردہ بچے کو کئی روز تک اپنے ساتھ لیے رہی

9 اگست , 2026
New questions arise in the Mir Raza case; heirs demand a transparent investigation.

میر رضا کیس میں نئے سوالات، ورثا کا شفاف تحقیقات کا مطالبہ

9 اگست , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔