بیجنگ (پاک ترک نیوز )چین نے یورپی یونین کی جانب سے ہائبرڈ گاڑیوں کی برآمد رضاکارانہ طور پر محدود کرنے کی تجویز مسترد کردی ہے، جس کے بعد دونوں فریقوں کے درمیان تجارتی تنازع سے بچنے کے لیے جاری مذاکرات اہم مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق یورپی کمیشن اب بیجنگ کو اس کے بجائے یک طرفہ یورپی اقدام قبول کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کررہا ہے، جس کے تحت یورپ میں درآمد کی جانے والی ہائبرڈ گاڑیوں کی تعداد محدود کی جاسکے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی اسپنر سعدیہ اقبال کے بائیں گھٹنے کی سرجری
یورپی یونین اور چین کے درمیان گاڑیوں کی تجارت سے متعلق اختلافات پہلے ہی کشیدگی کا باعث بن رہے ہیں، جبکہ فریقین تجارتی تنازع کو مزید بڑھنے سے روکنے کے لیے مذاکرات کررہے ہیں۔رپورٹ میں دو سفارت کاروں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یورپی کمیشن کی جانب سے ہائبرڈ گاڑیوں کی درآمد پر حد مقرر کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔












