ہفتہ , 24 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

چین نے 15ویں پانچ سالہ منصوبے کی منظوری دیدی

12 مہینے پہلے
A A
چین نے 15ویں پانچ سالہ منصوبے کی منظوری دیدی
Share on Facebookwhatsapp

از: سہیل شہریار

چین کی حکمران کمیونسٹ پارٹی نے چین کے مستقبل کی تشکیل کے لیے ایک اہم اقدام کے طور پرملک کے15ویں پانچ سالہ منصوبہ 2026تا2030 کی اہم سفارشات کی منظوری دے دی ہے۔15 ویں پانچ سالہ منصوبہ کی مدت انتہائی اہم ہو گی کیونکہ چین اپنی بنیادوں کو مضبوط کرنے اور 2035 تک سوشلسٹ جدیدیت کے حصول کی طرف تمام محاذوں پر آگے بڑھنے کے لیے کام کر رہا ہے۔ یوں 15واں پانچ سالہ منصوبہ ماضی اور مستقبل کے درمیان کلیدی کڑی کا کام کرے گا۔

چین کےسرکاری اعلامیے کے مطابق سی پی سی نے اقتصادی اور سماجی ترقی کے لیے "15ویں پانچ سالہ منصوبہ” کی تشکیل کے لیےاپنی مرکزی کمیٹی کی سفارشات کو منظور کر لیاہے۔اجلاس میں ملک کے صدر اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پنگ نے اہم خطاب کیا۔ شرکاء نےسیاسی بیورو کے کام کے بارے میں شی جن پنگ کی پیش کردہ رپورٹ پر تبادلہ خیال کیا۔اجلاس میں، سی پی سی کی مرکزی کمیٹی نے 20ویں سی پی سی مرکزی کمیٹی کے تیسرے مکمل اجلاس کے بعد سے سیاسی بیورو کے کام کی مکمل تصدیق کی۔ جبکہ شرکاء نے 14ویں پانچ سالہ منصوبہ کی مدت (2021-25) کے دوران چین کی اہم ترقیاتی کامیابیوں کا انتہائی مثبت جائزہ پیش کیا۔ جس نے ملک کی ترقی میں اہم اور غیر معمولی کردار ادا کیاہے۔
شرکاء نےاجلاس کو بتایا کہ اس وقت چین ترقی کے ایک ایسے مرحلے میں ہے جہاں خطرات اور چیلنجز کے ساتھ ساتھ اسٹریٹجک مواقع بھی موجود ہیں۔ جبکہ غیر یقینی صورتحال اور غیر متوقع عوامل بڑھ رہے ہیں۔ ہم سب کو پارٹی کی مرکزی کمیٹی اور مجموعی طور پر پارٹی میں کامریڈ شی جن پنگ کی بنیادی حیثیت کو قائم کرنے اور ایک نئے دور کے لیے چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم کے بارے میں شی جن پنگ کی فکر کے رہنما کردار کو قائم کرنے کی فیصلہ کن اہمیت کا گہرا ادراک حاصل کرنا چاہیے۔
سی پی سی کی مرکزی کمیٹی نے 15ویں پانچ سالہ منصوبہ بندی کی مدت کے دوران معاشی اور سماجی ترقی کے لیے رہنما اصول قائم کیے: پارٹی کی مجموعی قیادت کو برقرار رکھنا؛ لوگوں کو پہلے رکھنا؛ اعلی معیار کی ترقی کاحصول؛ جامع اصلاحات کو گہرا کرنا؛ ایک موثر مارکیٹ اور اچھی طرح سے کام کرنے والی حکومت کے درمیان باہمی تعامل کو فروغ دینا؛ اور ترقی اور سلامتی دونوں کو یقینی بنانا۔
سی پی سی کی مرکزی کمیٹی نے 15ویں پانچ سالہ منصوبہ کی مدت کے لیے بڑے مقاصد بھی طے کیے ہیں ۔ جن میںاعلیٰ معیار کی ترقی میں نمایاں پیش رفت؛ سائنسی اور تکنیکی خود انحصاری اور طاقت میں خاطر خواہ بہتری؛ جامع اصلاحات کو مزید گہرا کرنے میں تازہ پیش رفت؛ معاشرے میں قابل ذکر ثقافتی اور اخلاقی پیش رفت؛ زندگی کے معیار میں مزید بہتری؛ چین کے خوبصورت اقدام کو آگے بڑھانے میں اہم نئی پیش رفت؛ اور قومی سلامتی کی ڈھال کو مضبوط بنانے میں مزید پیشرفت شامل ہیں۔

ShareSend

متعلقہ خبریں

Efforts to eradicate polio must continue, says President Zardari.
تازہ ترین

پولیو کے خاتمے کے لیے کوششیں جاری رکھنا ہوں گی ،صدر زرداری

24 اکتوبر , 2026
Despite global economic uncertainty, Pakistan's economic recovery journey continues, says Finance Minister
تازہ ترین

عالمی معاشی بے یقینی کے باوجود پاکستان میں معاشی بحالی کا سفر جاری ہے، وزیر خزانہ

24 اکتوبر , 2026
China's big military move to become a superpower
تازہ ترین

چین کی سپر پاور بننے کیلئے بڑی عسکری چال

24 اکتوبر , 2026
In the Neelum Valley, a vehicle plunged into the Neelum River, resulting in the deaths of 4 children.
تازہ ترین

وادی نیلم میں گاڑی دریائے نیلم میں جا گری، 4 بچے جاں بحق

24 اکتوبر , 2026
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif reiterates commitment to the complete eradication of polio.
تازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

24 اکتوبر , 2026
Panjgur Two young brothers break away from a terrorist organization; revelations emerge regarding their alleged recruitment and exploitation.
تازہ ترین

پنجگور: کم عمر 2 بھائیوں کی دہشتگرد تنظیم سے علیحدگی، مبینہ بھرتی اور استحصال سے متعلق انکشافات

24 اکتوبر , 2026
اگلی خبر
پاکستان ٹی ٹونٹی کے بعد ون ڈے سیریز بھی اپنے نام کرنے کیلئے تیار

پاکستان ٹی ٹونٹی کے بعد ون ڈے سیریز بھی اپنے نام کرنے کیلئے تیار

یہ بھی پڑھیں

Efforts to eradicate polio must continue, says President Zardari.

پولیو کے خاتمے کے لیے کوششیں جاری رکھنا ہوں گی ،صدر زرداری

24 اکتوبر , 2026
Despite global economic uncertainty, Pakistan's economic recovery journey continues, says Finance Minister

عالمی معاشی بے یقینی کے باوجود پاکستان میں معاشی بحالی کا سفر جاری ہے، وزیر خزانہ

24 اکتوبر , 2026
China's big military move to become a superpower

چین کی سپر پاور بننے کیلئے بڑی عسکری چال

24 اکتوبر , 2026
In the Neelum Valley, a vehicle plunged into the Neelum River, resulting in the deaths of 4 children.

وادی نیلم میں گاڑی دریائے نیلم میں جا گری، 4 بچے جاں بحق

24 اکتوبر , 2026
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif reiterates commitment to the complete eradication of polio.

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

24 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In