واشنگٹن (پاک ترک نیوز )امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے اسرائیل کے لیے امریکی فوجی امداد ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔برنی سینڈرز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں اسرائیلی الیکشن کمیٹی کے فیصلے پر تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی الیکشن کمیٹی نے انتخابات سے صرف چار ہفتے قبل ملک کی دو بڑی عرب جماعتوں پر پابندی عائد کردی ہے۔برنی سینڈرز کے مطابق اس اقدام سے ظاہر ہوتا ہے کہ وزیراعظم نیتن یاہو اور ان کے انتہائی دائیں بازو کے اتحادی ایسا اسرائیل چاہتے ہیں جہاں آبادی کے تقریباً 20 فیصد فلسطینی شہریوں کی کوئی آواز نہ ہو۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کی اجارہ داری ختم ،سعودی عرب پاور میں
امریکی سینیٹر نے اپنے بیان میں مطالبہ کیا کہ اسرائیل کے لیے مزید امریکی فوجی امداد نہیں ہونی چاہیے۔












