
آر اے شمشاد
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کی بگ بیش لیگ میں مایوس کن کارکردگی نے ورلڈ کپ میں شمولیت پر سوالیہ نشان کھڑا کردیا ہے ۔
بابراعظم بگ بیش لیگ میں پہلی بار شرکت کی ہے تاہم وہ اپنا خاص تاثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں جس کی ان سے امید کی جا رہی ہے ۔ قومی بیٹر بابراعظم نے بگ بیش لیگ میں حالیہ کارکردگی نے ان کے ورلڈ کپ میں شمولیت کے حوالے سے شکوک و شبہات کو جنم دیا ہے ۔
بابراعظم نے بگ بیش لیگ میں 11میچز کھیلتے ہوئے محض 202رنز سکور کئے ہیں اور ان کا سٹرائیک ریٹ بھی 103رہاہے وہ آغاز سے ہی مزاحمت کرتے دکھائی دے رہے ہیں ۔بابراعظم کی ٹیم سڈنی سکسرز کوالیفائر میں شکست کھا چکی ہے تاہم ان کی فائنل میں رسائی کی امیدیں ابھی باقی ہیں۔
ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان جلد متوقع ہے تاہم سلیکٹرز اور کوچ بابراعظم کی کارکردگی کا بغور جائزہ لے رہے ہیں اور ورلڈ کپ میں ان کی شرکت پر ابھی تک سوالیہ نشان موجود ہے ۔
واضح رہے کہ بابراعظم ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں دنیا کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں انہوں نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 136میچز میں 4429رنز سکور کر رکھے ہیں ۔ان کا سٹرائیک ریٹ 128.45ہے۔












