کراچی (پاک ترک نیوز )ملزمہ انمول عرف پنکی کے بھائی کامران کو پولیس نے کراچی سے گرفتار کرلیا۔
پولیس حکام کے مطابق جمشید کوارٹرز تھانے کی ٹیم نے انٹیلیجنس اطلاع پر گھوڑا چورنگی کے قریب کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کیا۔
ملزم کے قبضے سے 2 کلوگرام سے زائد اعلیٰ معیار کی چرس، آدھا کلوگرام آئس، ایک موبائل فون، پرس، قومی شناختی کارڈ اور نقد رقم برآمد ہوئی ہے۔
ملزم کے خلاف تھانہ جمشید کوارٹرز میں منشیات ایکٹ کے تحت 2 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ گرفتار ملزم کراچی کے مختلف علاقوں میں چرس، آئس اور ہیروئن کی مبینہ سپلائی میں ملوث تھا اور نوجوانوں کو آئس اور ہیروئن کے نشے کی جانب راغب کرنے کے نیٹ ورک کا حصہ تھا۔







