تحران(پاک ترک نیوز)آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد خام تیل لے جانے والے ایک سپر ٹینکر میں آگ لگ گئی ، ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ جہاز غیر مجاز راستے سے آبنائے ہرمز عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
ایرانی حکام کے مطابق سپر ٹینکر نے اپنے تمام رہ یابی اور مقام بتانے والے نظام بند کر رکھے تھے اور وہ غیر قانونی راستے سے آبنائے سے نکلنے کی کوشش میں تھا۔
پاسدارانِ انقلاب کا دعویٰ ہے کہ ہفتے سے اب تک یہ تیسرا سپر ٹینکر ہے جو مبینہ طور پر غیر مجاز راستے سے گزرتے ہوئے بارودی سرنگ سے ٹکرایا اور اس میں آگ بھڑک اٹھی۔ ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے واقعے کی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک چین مشترکہ بری فوجی مشقیں رواں ماہ ہوں گی، دہشت گردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ
ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں جو بھی جہاز اپنے رہ یابی اور مقام بتانے والے نظام بند کرے گا، اسے دشمن کا ہدف تصور کیا جائے گا اور اس کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی جائے گی۔












