واشنگٹن ( پاک ترک نیوز) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری سات ماہ سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے تہران کو یورینیم افزودگی میں واضح اور نمایاں کمی کرنا ہوگی۔جے ڈی وینس کے مطابق امریکا ایران کے جوہری پروگرام کو محدود کرنے کے لیے عملی اقدامات چاہتا ہے۔ ایران اگر جوہری ہتھیار بنانے کا ارادہ نہیں رکھتا تو اسے 60 فیصد افزودہ یورینیم کی ضرورت کی وضاحت کرنا ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: کرسٹیانو رونالڈو کا ریٹائرمنٹ نہ لینے کا اعلان، پرتگال کے لیے کھیل جاری رکھنے کا فیصلہ
امریکی نائب صدر نے بتایا کہ امریکا ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے، تاہم یہ واضح نہیں کہ ایران کے سیاسی نظام میں جوہری پروگرام سے متعلق حتمی فیصلے کس سطح پر کیے جاتے ہیں۔












