منگل , 13 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

یوم آزادی پر بلوچستان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا: وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی

1 سال پہلے
A A
یوم آزادی پر بلوچستان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا: وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی
Share on Facebookwhatsapp

کوئٹہ(پاک ترک نیوز ) وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کی بڑی سازش ناکام بنا دی گئی جس میں یونیورسٹی کا لیکچرار سہولت کاری کر رہا تھا، یوم آزادی پر بچوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ دہشتگردوں نے چودہ اگست پر ان بچوں کو نشانہ بنانا تھا جو جشن آزادی منارہے تھے، سکیورٹی فورسز نے یوم آزادی پر تباہی کے بڑے منصوبے کو ناکام بنایا، اس سے پہلے ریلوے سٹیشن پر جو خودکش حملہ ہوا اس میں 32قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا تھا، یہ لیکچرار خودکش بمبار کو خود ریلوے سٹیشن چھوڑ کر آیا۔
میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ میں بہت سالوں سے کہہ رہا ہوں منظم انداز میں پاکستان کو توڑنے کی سازش کی جارہی ہے، ہم کب تک کنفیوژن کا شکار رہیں گے، ہمیں اپنی سوسائٹی کو اس کنفیوژن سے نکالنا ہے، ہم نہیں چاہتے کہ کسی کا گناہ کسی اورکو ملے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ لوگ خودکش حملہ آور تیار کرتے ہیں اورپہاڑوں پر بھی بھیجتے ہیں، شک کی بنیاد پر گرفتار فرد کو فورتھ شیڈول میں ڈالا جاتا ہے، ہم نے دو سے ڈھائی ہزار ریاست کے ملازمین کی تحقیقات کی ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے دو ٹوک کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ 2ہزار لوگ 25کروڑ کا ملک توڑ دیں، لوگ کہتے ہیں بلوچستان میں 70سال سے طاقت کا استعمال ہورہا ہے، بتائیں طاقت کا استعمال کہاں ہوا ہے؟ گرفتار ہونے والا پروفیسر کہاں سے محروم ہے؟ مالاکنڈ اوروزیرستان پورے کا پورا خالی کرایا گیا، ہم بلوچستان کا کوئی علاقہ خالی نہیں کرا رہے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ ہماری تحقیقات یہ ثابت کرتی ہیں کہ خواتین کو بلیک میل کرکے دہشتگرد بنایا جارہا ہے، بلوچستان میں مسنگ پرسنز کا نام لیکر پروپیگنڈا کیا جاتا ہے، کیا صرف بلوچستان میں مسنگ پرسن کا مسئلہ ہے؟
سرفراز بگٹی نے کہا کہ جس شخص نےبات کرنی ہے ہمارے دروازے کھلے ہیں مذاکرات کرنا چاہتے ہیں تو اس سے خوبصورت بات کیا ہوسکتی ہے، کوئی مذاکرات نہیں کرنا چاہتا تو اس کو لوگوں کو مارنے کی بالکل اجازت نہیں دی جاسکتی۔
انہوں نے واضح کیا کہ ریاست چاہے تو ایک مارٹرگولہ پھینکے 50دہشتگرد وں کے لوگ مارے جائیں اور سویلین بھی شہید ہوں، ہم دہشتگرد نہیں، ہم ریاست ہیں، ہم ذمہ دار ریاست کا کرداراداکررہے ہیں، دہشت گردوں کو ہم نے علیحدہ کردیا ہے، ہمیں مظلوم کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔
بلوچستان میں محرومی کے نام پر پھیلائے جانے والے پروپیگنڈے کو سازش قرار دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے عوام سے کہا کہ وہ محتاط رہیں اور گمراہ عناصر کی حمایت نہ کریں، والدین کو ہدایت کی گئی کہ اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں۔
پریس کانفرنس کے دوران ہی بیوٹم یونیورسٹی کے لیکچرر ڈاکٹر عثمان قاضی نے اعتراف کیا کہ وہ دہشتگردانہ کارروائیوں کے لیے سہولت کاری کرتا رہا، ٹیلی گرام کے ذریعے اہداف دیے جاتے اور ہتھیار فراہم کیے جاتے تھے، لیکچرار نے کہا کہ اس نے ملک سے غداری کی ہے، لیکچرار 18 ویں گریڈ میں تعینات ہے، اس کی اہلیہ سرکاری ملازم ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے بتایا کہ تحقیقات جاری ہیں اور مزید پروپیگنڈا ٹولز اور دہشتگرد رابطے سامنے آئیں گے، بلوچستان میں منظم انداز میں پاکستان کے خلاف سازش کی جاتی ہے اور قومی دھارے میں شامل سیاسی جماعتوں میں بھی ابہام پیدا کیا جاتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بی ایل اے اور مجید بریگیڈ معصوم افراد کو برین واش کرکے خودکش حملہ آور بناتے ہیں، قاضی عثمان خود مجید بریگیڈ کا لیڈر تھا اور اس نے سرکاری وظیفے پر پاکستان سٹڈیز میں پی ایچ ڈی بھی کر رکھی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گرد معصوم بچوں اور مسافروں کو نشانہ بنا رہے ہیں اور اس کے خلاف حکمت عملی اب مختلف ہوگی، گمراہ کن عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا تاہم اجتماعی سزا کے حق میں نہیں ہیں تاکہ قانون کی بالادستی اور انصاف کو یقینی بنایا جا سکے۔

موضوعات : chiefministerindiarawterrrarist
ShareSend

متعلقہ خبریں

Indian Air Force Chief admits there is no formal offer to sell US F-35 aircraft to India.
تازہ ترین

امریکی ایف 35 طیارہ بھارت کو فروخت کرنے کی باضابطہ پیشکش نہیں، بھارتی فضائیہ کے سربراہ کا اعتراف

12 اکتوبر , 2026
Several leaders, including party chief Abhijit Dapke—who is as insignificant as a cockroach—have been arrested.
تازہ ترین

کاکروج جتنا پارٹی کے سربراہ ابھجیت دپکے سمیت متعدد رہنما گرفتار

10 اکتوبر , 2026
The power crisis in India has reached a three-year high.
تازہ ترین

بھارت میں بجلی کا بحران تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

3 اکتوبر , 2026
Indian Charge d'Affaires summoned to Foreign Office, strong protest over killing of Pakistani citizens
تازہ ترین

بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی ،پاکستانی شہریوں کے قتل پر شدید احتجاج

3 اکتوبر , 2026
India is trying to damage the religious identity of occupied Kashmir, says Ishaq Dar
تازہ ترین

بھارت مقبوضہ کشمیر کی مذہبی شناخت کونقصان پہنچانے کی کوششیں کررہاہے،اسحاق ڈار

23 ستمبر , 2026
Pakistan hockey team refuses to travel to India; request to change match venues rejected.
تازہ ترین

پاکستان ہاکی ٹیم کا بھارت جانے سے انکار، میچز وینیو بدلنے کی درخواست مسترد

17 ستمبر , 2026
اگلی خبر
اسرائیلی فوج کے سربراہ نے غزہ سٹی پر قبضے کے منصوبے کی منظوری دے دی

اسرائیلی فوج کے سربراہ نے غزہ سٹی پر قبضے کے منصوبے کی منظوری دے دی

یہ بھی پڑھیں

خیبر پختونخوا کے امور کی نگرانی کے لیے وزیراعظم کی 11 رکنی کمیٹی قائم، اسحاق ڈار کنوینئر مقرر

خیبر پختونخوا کے امور کی نگرانی کے لیے وزیراعظم کی 11 رکنی کمیٹی قائم، اسحاق ڈار کنوینئر مقرر

12 اکتوبر , 2026
ترکیہ میں مسافر بس اور ٹرک کا خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک، 27 زخمی

ترکیہ میں مسافر بس اور ٹرک کا خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک، 27 زخمی

12 اکتوبر , 2026
ریاض کے ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع

ریاض کے ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع

12 اکتوبر , 2026
امریکی وفاقی ایجنٹس کی رکن کانگریس الہان عمر کے گھر کی تلاشی

امریکی وفاقی ایجنٹس کی رکن کانگریس الہان عمر کے گھر کی تلاشی

12 اکتوبر , 2026
سیاستدانوں ،میڈیا مالکان سمیت سب کا احتساب ہونا چاہیئے ،گورنر پنجاب

سیاستدانوں ،میڈیا مالکان سمیت سب کا احتساب ہونا چاہیئے ،گورنر پنجاب

12 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔