لاہور( پاک ترک نیوز) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا ورکرز کے لئے قابل تحسین اقدام ،پنجاب میں 12لاکھ رجسٹر ڈ ورکرز کو مریم نواز راشن کارڈ کے ذریعے 28 ارب روپے مل گئے۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے راشن کارڈ کے ذریعے رجسٹرڈ ورکرز کو رواں سال مزید43.2 ارب روپے دینے کا اعلان کر دیا ،پنجاب میں رجسٹرڈ ورکرز کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ تعداد 1403063تک پہنچ گئی ۔
1244130رجسٹرڈ ورکرز کو مریم نواز راشن کارڈ مل گئے،4984 کی پرنٹنگ جاری،رجسٹرڈ ورکرز صوبہ بھر میں 62000 شاپس پر 32ہزار ماہانہ کی اشیاء ضروریہ لے رہے ہیں۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نےمالی سال 2026-27 کے لئے راشن کارڈ پروگرام کی منظوری دیدی ۔ستھرا پنجاب کے ایک لاکھ سے زائد ورکز بھی راشن کارڈ سے مستفید ہو رہے ہیں ۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کی پنجاب میں رجسٹرڈ ورکرز کی تعداد بڑھانے کی ہدایت کی ہے ،وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس،لیبر منسٹر منشا اللہ بٹ اور سیکرٹری دانش افضال نے تفصیلی بریفنگ دی
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں دھاندلی کے رانا ثناء اللہ کے الزامات مسترد کر دیئے
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہر مزدور ،ہر کارکن کا مالی تحفظ ذمہ داری سمجھتی ہوں ،راشن کارڈ پراجیکٹ میں کارکنوں کی تعداد مزید بڑھائیں گے ۔












