منگل , 12 مئی , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
ADVERTISEMENT
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home پاکستان

کراچی: لیاری میں 5 منزلہ عمارت منہدم، 7 افراد جاں بحق، 12 زخمی

10 مہینے پہلے
A A
کراچی: لیاری میں 5 منزلہ عمارت منہدم، 7 افراد جاں بحق، 12 زخمی
Share on Facebookwhatsapp

کراچی(پاک ترک نیوز) ) کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں 5 منزلہ عمارت زمین بوس ہونے سے 7 افراد جاں بحق ہو گئے، متعدد افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جبکہ 12 زخمیوں کو ملبے کے نیچے سے نکال لیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ کے فوری بعد ریسکیو ادارے، پولیس اور رینجرز کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں، علاقہ مکینوں کی مدد سے متاثرین کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔
زخمیوں میں 3 خواتین شامل ہیں جنہیں سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، عمارت کے ملبے تلے 25 سے 30 افراد دبے ہو سکتے ہیں جن میں بچے بھی شامل ہیں۔
کراچی پولیس نے گرنے والی عمارت کے مالک کی تلاش شروع کر دی ہے، کراچی کے جناح ہسپتال اور سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ عمارت میں 6 خاندان رہائش پذیر تھے اور ملبے تلے دبے مزید لوگوں کو نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے، گرنے والی عمارت سے ملحقہ 2 اور 7 منزلہ عمارتوں کو بھی خالی کروالیا گیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ متعدد افراد رہائشی عمارت کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، تنگ گلیوں کے باعث ہیوی مشینری کے پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے، علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد بھی امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق عمارت میں کئی خاندان مقیم تھے اور گرنے سے قبل عمارت کی حالت خستہ تھی، شہر کے پرانے علاقے میں اب بھی کئی عمارتیں مخدوش حالت میں موجود ہیں۔
وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے عمارت گرنے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ عمارت میں پھنسے تمام لوگوں کو جلد ریسکیو کیا جائے گا۔
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے متعلقہ ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر کو معطل کر دیا گیا۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کراچی میں عمارت گرنے کے افسوسناک سانحے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا، جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی اور بحالی کی دعا کی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے عمارت گرنے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کا آپریشن تیز کرنے اور زخمیوں کو ہرممکن طبی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
شہباز شریف نے کہا کہ ایسے حادثات سے بچائو کے لیے ترجیحی بنیادوں پر حکمت عملی بنائی جائے۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے رہائشی عمارت گرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ریسکیو اداروں کو فوری، مؤثر اور ہم آہنگ امدادی کارروائی کی ہدایت کر دی۔
انہوں نے کہا کہ تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا کر ملبے تلے پھنسے افراد کو بحفاظت نکالا جائے، زخمیوں کو فوری طبی امداد اور متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں، کسی قسم کی غفلت یا لاپروائی ناقابلِ برداشت ہوگی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عمارت گرنے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک انتہائی افسوسناک واقعہ ہے، متعلقہ حکام فوری رپورٹ پیش کریں۔
مراد علی شاہ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے شہر کی بوسیدہ و خستہ حال عمارتوں کی تفصیلات فوری طلب کر لیں اور حکم دیا ہے کہ خطرناک عمارتوں کی فوری نشاندہی اور شہریوں کی حفاظت کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں، غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

موضوعات : #پاک ترک نیوز#عمارت منہدم#کراچی#لیاری
ShareSend

متعلقہ خبریں

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ، انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو گیا
اہم ترین

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ، انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو گیا

7 جولائی , 2025
یوم عاشور: ملک بھر میں مجالس عزا، شبیہ ذوالجناح اور تعزیے کے جلوس برآمد
تازہ ترین

یوم عاشور: ملک بھر میں مجالس عزا، شبیہ ذوالجناح اور تعزیے کے جلوس برآمد

6 جولائی , 2025
اگلی خبر
پاک بھارت کشیدگی: جنگ بندی کے باوجود قومی سلامتی مشیروں کی ملاقات نہ ہو سکی

پاک بھارت کشیدگی: جنگ بندی کے باوجود قومی سلامتی مشیروں کی ملاقات نہ ہو سکی

یہ بھی پڑھیں

Dhaka Test Pakistan defeated, Bangladesh takes unassailable lead in series

ڈھاکہ ٹیسٹ ،پاکستان کو شکست ،بنگلہ دیش کی سیریز میں ناقابل شکست برتری

12 مئی , 2026
The Governor approved the Punjab Film City Authority Bill

گورنر نے پنجاب فلم سٹی اتھارٹی بل کی توثیق کر دی

12 مئی , 2026
Dhaka Test Shadow of defeat looms over Pakistani team

ڈھاکہ ٹیسٹ ،پاکستانی ٹیم پر شکست کے سائے منڈلانے لگے

12 مئی , 2026
Dhaka Test Pakistani batting line-up struggles to chase 268-run target

ڈھاکہ ٹیسٹ ،پاکستانی بیٹنگ لائن 268رنز کے ہدف کے تعاقب میں مشکلات کا شکار

12 مئی , 2026
Eid-ul-Adha likely to be celebrated on May 27 in Pakistan

پاکستان میں عیدالاضحٰی 27 مئی کو ہونے کا امکان

12 مئی , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔