ہفتہ , 19 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پاک بھارت کشیدگی: جنگ بندی کے باوجود قومی سلامتی مشیروں کی ملاقات نہ ہو سکی

1 سال پہلے
A A
پاک بھارت کشیدگی: جنگ بندی کے باوجود قومی سلامتی مشیروں کی ملاقات نہ ہو سکی
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے بعد اگرچہ 10 مئی کو امریکہ کی مداخلت سے جنگ بندی طے پا گئی تھی تاہم دونوں ممالک کے درمیان سفارتی اور سکیورٹی سطح پر جمود تاحال برقرار ہے۔
جنگ بندی کے بعد دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان رابطہ ہوا تھا اور اب بھی ایک شیڈول کے تحت یہ رابطے جاری ہیں تاہم اہم ترین پیشرفت یعنی دونوں ممالک کے قومی سلامتی کے مشیروں (NSA) کی مجوزہ ملاقات اب تک ممکن نہیں ہو سکی۔
جنگ بندی کے بعد ایک متفقہ فیصلے کے تحت دونوں قومی سلامتی مشیروں کی کسی نیوٹرل مقام پر ملاقات طے شدہ تھی جس میں سندھ طاس معاہدے اور دیگر اہم امور پر مذاکرات ہونا تھے مگر یہ ملاقات تاحال عمل میں نہیں آ سکی۔
بھارت کی جانب سے پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدے کو معطل کیے جانے کے بعد صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے، اس کے علاوہ دونوں ممالک نے اپنے سفارتی تعلقات کو ڈاؤن گریڈ کرتے ہوئے محدود کر دیا ہے اور ایک دوسرے کے سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کے بعد صرف بنیادی عملہ ہی دونوں ہائی کمشنز میں کام کر رہا ہے۔
دونوں ممالک کے درمیان سفارتی رابطے بھی بحال نہیں ہو سکے جس کے ذریعے یہ طے ہونا تھا کہ آئندہ کا لائحہ عمل کیا ہو گا، اس سفارتی تعطل کے باعث متعدد اہم امور جن میں پانی کا مسئلہ، سرحدی کشیدگی اور سکیورٹی تعاون شامل ہیں، زیر التواء ہیں۔
حالیہ شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے اجلاس کے موقع پر بھی قومی سلامتی کے مشیروں کی متوقع ملاقات نہیں ہو سکی، دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم ملک نے پاکستان کی نمائندگی کی تاہم ان کی بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔
یہ صورتحال اس امر کی عکاس ہے کہ جنگ بندی کے باوجود دونوں ممالک کے تعلقات میں سرد مہری برقرار ہے اور مؤثر سفارتی و سکیورٹی روابط کے بغیر خطے میں پائیدار امن کا قیام ممکن نظر نہیں آتا۔

ShareSend

متعلقہ خبریں

پاکستان میں ہونے والے حملوں میں 80 فیصد خود کش بمبار افغان ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
اہم ترین 2

پاکستان میں ہونے والے حملوں میں 80 فیصد خود کش بمبار افغان ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

19 ستمبر , 2026
کوہاٹ پولیس مسجد بم دھماکے کے تانے بانے افغانستان سے مل گئے
اہم ترین

کوہاٹ پولیس مسجد بم دھماکے کے تانے بانے افغانستان سے مل گئے

19 ستمبر , 2026
وزیراعظم شہباز شریف پیر کی شام امریکا پہنچیں گے
اہم ترین 3

وزیراعظم شہباز شریف پیر کی شام امریکا پہنچیں گے

19 ستمبر , 2026
A 40-story rocket, 5,000 tons of fuel—humanity's most dangerous space mission.
تازہ ترین

40منزلہ راکٹ ،5ہزار ٹن ایندھن ،انسان کا سب سے خطرناک خلائی منصوبہ

19 ستمبر , 2026
اسحاق ڈار اور ملائیشین وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ ،دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
پاکستان

اسحاق ڈار اور ملائیشین وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ ،دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

19 ستمبر , 2026
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کرگئے
تازہ ترین

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کرگئے

19 ستمبر , 2026
اگلی خبر
اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف ایران کی مدد کی، اسحاق ڈار

اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف ایران کی مدد کی، اسحاق ڈار

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں ہونے والے حملوں میں 80 فیصد خود کش بمبار افغان ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان میں ہونے والے حملوں میں 80 فیصد خود کش بمبار افغان ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

19 ستمبر , 2026
کوہاٹ پولیس مسجد بم دھماکے کے تانے بانے افغانستان سے مل گئے

کوہاٹ پولیس مسجد بم دھماکے کے تانے بانے افغانستان سے مل گئے

19 ستمبر , 2026
وزیراعظم شہباز شریف پیر کی شام امریکا پہنچیں گے

وزیراعظم شہباز شریف پیر کی شام امریکا پہنچیں گے

19 ستمبر , 2026
A 40-story rocket, 5,000 tons of fuel—humanity's most dangerous space mission.

40منزلہ راکٹ ،5ہزار ٹن ایندھن ،انسان کا سب سے خطرناک خلائی منصوبہ

19 ستمبر , 2026
اسحاق ڈار اور ملائیشین وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ ،دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

اسحاق ڈار اور ملائیشین وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ ،دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

19 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In