تہران ( پاک ترک نیوز) امریکا ،ایران معاہدے کے تحت آبنائے ہرمز میں امریکی بحری ناکہ بندی تیس دن کے اندر ختم کی جائے گی ، ایران کے تیل اور پیٹروکیمیکل برآمدات پر پابندیاں معطل کرنا بھی مسودے میں شامل ہیں ۔
امریکا اور ایران کے درمیان چودہ نکاتی مفاہمتی مسودے کی تفصل سامنے آ گئی ۔ مسودے میں لبنان سمیت تمام محاذوں پر فوری اور مستقل جنگ بندی بھی شامل ہے۔
امریکا و اتحادیوں کو ایران کی تعمیرِ نو کے لیے کم از کم 300 ارب ڈالر دینا ہوں گے، ایران کے 24 ارب ڈالر منجمد اثاثے جاری کیے جائیں گے۔امریکا مذاکرات سے قبل ہی ایران کے منجمد 12 ارب ڈالر جاری کرے گا۔
حتمی معاہدے میں ایران کا میزائل پروگرام اور مزاحمتی گروپوں کی حمایت شامل نہیں حتمی معاہدہ کی توثیق سلامتی کونسل قراردادکے ذریعے کرنا بھی مسودے میں شامل ہے۔












