اتوار , 4 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین 3

صدرِ مملکت کی 355 افراد کو سول ایوارڈز دینے کی منظوری

2 مہینے پہلے
A A
صدرِ مملکت کی 355 افراد کو سول ایوارڈز دینے کی منظوری
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد(پاک ترک نیوز )صدرِ مملکت نے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے 355 افراد کو سول ایوارڈز دینے کی منظوری دے دی۔

صدرِ مملکت کی منظوری کے تحت نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو نشانِ امتیاز دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر احد چیمہ اور وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کو بھی نشانِ امتیاز سے نوازا جائے گا۔

ڈی جی آئی بی فواد اسداللہ خان، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان اور سیکرٹری ایف بی آر راشد لنگڑیال کو ہلالِ امتیاز دینے کی منظوری دی گئی ہے۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب احمد جاوید قاضی اور ایم ڈی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی احسن یونس کو ستارۂ امتیاز سے نوازا جائے گا، جبکہ ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان کو بھی ستارۂ امتیاز عطا کیا جائے گا۔

بیرسٹر اسامہ مالک کو قانونی تعلیم اور نظامِ انصاف کی بہتری کے لیے غیر معمولی عوامی خدمات کے اعتراف میں ستارۂ امتیاز دینے کی منظوری دی گئی ہے۔ انہوں نے ڈائریکٹوریٹ آف لیگل ایجوکیشن کی سربراہی کے دوران قانونی تعلیم کے نظام میں متعدد اہم اصلاحات متعارف کرائیں، جن میں ایل ایل بی کے جدید نصاب کی تیاری اور جعلی و غیر فعال لا کالجز کے خلاف کارروائیاں شامل ہیں۔

فن و ثقافت کے شعبے میں نعت خواں فصیح الدین سہروردی، اداکارہ نشو بیگم، کامیڈین افتخار ٹھاکر اور گلوکارہ ترنم ناز کو ستارۂ امتیاز دینے کی منظوری دی گئی ہے۔

اداکار و اینکر نورالحسن اور گلوکار شیراز اپل کو تمغۂ امتیاز جبکہ اداکار محمود اسلم اور اداکارہ ثانیہ سعید کو تمغۂ حسنِ کارکردگی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کھیل کے شعبے میں باکسر محمد وسیم، اسکواش پلیئر نور زمان، بشیر بھولا پہلوان اور سلطان گولڈن کو پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا جائے گا، جبکہ ایتھلیٹ فائقہ ریاض کو تمغۂ امتیاز دینے کی منظوری دی گئی ہے۔

صدرِ مملکت کی جانب سے سول ایوارڈز کی یہ منظوری مختلف شعبوں میں نمایاں قومی، عوامی، علمی، فنی اور کھیلوں کی خدمات کے اعتراف میں دی گئی ہے۔

موضوعات : civil awardspresident
ShareSend

متعلقہ خبریں

صدر زرداری ،وزیراعظم شہبازشریف کی ملاقات ،خیبر پختونخوا کے حوالےسے مشاورت
اہم ترین

صدر زرداری ،وزیراعظم شہبازشریف کی ملاقات ،خیبر پختونخوا کے حوالےسے مشاورت

1 اکتوبر , 2026
Important meeting called at the Presidency today on the situation in Khyber Pakhtunkhwa
تازہ ترین

خیبرپختونخوا کی صورتحال پر ایوان صدر میں اہم اجلاس آج طلب

1 اکتوبر , 2026
Chinese President's address at the main ceremony marking the 77th anniversary of the founding of China.
تازہ ترین

چین کے قیام کی 77ویں سالگرہ کی مرکزی تقریب سے چینی صدر کا خطاب

1 اکتوبر , 2026
مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت ہے، ترک صدر
اہم ترین 2

مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت ہے، ترک صدر

22 ستمبر , 2026
International Day of Peace, President stresses dialogue and diplomacy for lasting peace
تازہ ترین

عالمی یومِ امن، صدر مملکت کا پائیدار امن کیلئے مکالمے اور سفارت کاری پر زور

21 ستمبر , 2026
Saudi Crown Prince and Egyptian President meet, emphasize security of Bab al-Mandab and Red Sea
تازہ ترین

سعودی ولی عہد اور مصری صدر کی ملاقات، باب المندب اور بحیرۂ احمر کی سکیورٹی پر زور

16 ستمبر , 2026
اگلی خبر
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار

یہ بھی پڑھیں

پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس ،رہنماؤں میں تلخ کلامی

پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس ،رہنماؤں میں تلخ کلامی

3 اکتوبر , 2026
حکومت اور اپوزیشن مذاکرات کامیاب، مجوزہ معاہدے کے مسودے کی تیاری

حکومت اور اپوزیشن مذاکرات کامیاب، مجوزہ معاہدے کے مسودے کی تیاری

3 اکتوبر , 2026
Fatima Sana becomes the second Pakistani cricketer to participate in the Big Bash League.

فاطمہ ثنا بگ بیش لیگ میں حصہ لینے والی دوسری پاکستانی کرکٹر

3 اکتوبر , 2026
US military launches light attack in Strait of Hormuz, targets drone with US laser

امریکی فوج کا آبنائے ہرمز میں روشنی کا وار ،امریکی لیزر سے ڈرون نشانے پر

3 اکتوبر , 2026
ہمارا فوج کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں ،بیرسٹر گوہر

ہمارا فوج کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں ،بیرسٹر گوہر

3 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔