منگل , 28 جولائی , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین 3

پی آئی اے کی پانچ سال بعد برطانیہ کیلئے پروازیں بحال، پہلی فلائٹ مانچسٹر روانہ

9 مہینے پہلے
A A
پی آئی اے کی پانچ سال بعد برطانیہ کیلئے پروازیں بحال، پہلی فلائٹ مانچسٹر روانہ
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد(پاک ترک نیوز ) قومی ایئرلائن پی آئی اے نے پانچ سال سے زائد عرصے کے بعد برطانیہ کے لیے پروازوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے پہلی پرواز روانہ ہو گئی۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پر اس موقع پر ایک شاندار تقریب منعقد کی گئی جس میں وزیر دفاع خواجہ آصف، برطانوی ہائی کمشنر جین میرٹ، ایوی ایشن حکام اور پی آئی اے انتظامیہ سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے پر عائد پابندی سے حکومت کو بڑا نقصان ہوا، تاہم ہم نے قومی ایئرلائن کے معیار کو دوبارہ بحال کیا ہے، پی آئی اے کے روٹس کی بحالی پاکستان کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے، اور مانچسٹر کے لیے پرواز کا آغاز ایک شاندار آغاز ثابت ہوگا۔
خواجہ آصف نے برطانوی ہائی کمشنر جین میرٹ کے تعاون کو کلیدی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک مثبت اور تعمیری کردار ادا کیا، جس سے یہ بحالی ممکن ہوسکی، وزیر دفاع نے سفارتی عملے کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔
یاد رہے کہ برطانیہ کے لیے پابندی جولائی 2020 میں عائد کی گئی تھی جب پائلٹس کی ڈگریوں سے متعلق معاملہ سامنے آیا تھا، پانچ سال تین ماہ بعد یہ پابندی ختم ہوئی اور پی آئی اے کی پروازیں ایک بار پھر برطانیہ کی فضاؤں میں اڑان بھرنے کے لیے تیار ہیں۔
ابتدائی مرحلے میں پی آئی اے ہفتے میں دو پروازیں آپریٹ کرے گی، منگل اور ہفتے کے روز اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے پروازیں روانہ ہوں گی، افتتاحی پرواز بوئنگ 777 کے ذریعے 273 مسافروں کو لے کر دن 12 بجے روانہ ہوئی۔
دوسرے مرحلے میں پی آئی اے لندن کے لیے بھی براہ راست پروازوں کا آغاز کرے گی، اسلام آباد ایئرپورٹ پر برطانیہ فلائٹس کی بحالی کے موقع پر مانچسٹر کی عمارت کا ہیوی پورٹریٹ بھی آویزاں کیا گیا ہے، جو پاکستان اور برطانیہ کے درمیان فضائی تعلقات کی بحالی کی علامت ہے۔

موضوعات : defnceministerislamabadkhawajaasifmanchisterpiaukunitedkigdom
ShareSend

متعلقہ خبریں

Contact lost with Qatar Airways aircraft; Royal Air Force fighter jets intercepted and escorted it to Manchester.
تازہ ترین

قطر ایئرویز کے طیارے کا رابطہ منقطع، رائل ایئر فورس کے لڑاکا طیاروں نے گھیر ے میں لے کر مانچسٹر پہنچایا

26 جولائی , 2026
Interior Minister Mohsin Naqvi pays tribute to security forces over the killing of terrorists in Balochistan.
تازہ ترین

وزیر داخلہ محسن نقوی کا بلوچستان میں دہشت گردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

25 جولائی , 2026
Minister of State Talal Chaudhry visits Islamabad Model Jail.
تازہ ترین

وزیر مملکت طلال چودھری کا اسلام آباد ماڈل جیل کا دورہ

25 جولائی , 2026
Pakistan's joint efforts for peace are ongoing Interior Minister Mohsin Naqvi.
تازہ ترین

امن کیلئے پاکستان کی مشترکہ کوششیں جاری ہیں،وزیر داخلہ محسن نقوی

25 جولائی , 2026
India is behind the terrorism in Pakistan Prime Minister
تازہ ترین

پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے،وزیراعظم

24 جولائی , 2026
Banned TTP is carrying out terrorist attacks in Pakistan from Afghan soil, says Ishaq Dar
تازہ ترین

کالعدم ٹی ٹی پی افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گرد حملے کر رہی ہے،اسحاق ڈار

24 جولائی , 2026
اگلی خبر
امریکی صدر روس کے ساتھ معاملات کے حل میں چین کی معاونت کے خواہشمند

امریکی صدر روس کے ساتھ معاملات کے حل میں چین کی معاونت کے خواہشمند

یہ بھی پڑھیں

'Zero Begging' initiative launched in Punjab; decision taken to rehabilitate deserving beggars.

پنجاب میں زیرو بیگنگ منصوبے کا آغاز، مستحق گداگروں کی بحالی کا فیصلہ

28 جولائی , 2026
Good news for Pakistanis three consecutive holidays in August.

پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، اگست میں مسلسل 3 چھٹیاں

28 جولائی , 2026
Announcement to resume Air Indus flights after 11 years.

11سال بعد ایئر انڈس کی پروازیں دوبارہ بحال کرنے کا اعلان

28 جولائی , 2026
Great convenience for those filing tax returns for the first time

پہلی بار ٹیکس گوشوارہ جمع کرانے والوں کے لیے بڑی سہولت

28 جولائی , 2026
Decision made to change the traffic police uniform in Punjab once again.

پنجاب میں ٹریفک پولیس کی وردی ایک بار پھر تبدیل کرنے کا فیصلہ

28 جولائی , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔