اتوار , 4 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین 3

پاکستان اور انڈونیشیا بڑے دفاعی معاہدے کے قریب

9 مہینے پہلے
A A
پاکستان اور انڈونیشیا بڑے دفاعی معاہدے کے قریب
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد/جکارتہ : (پاک ترک نیوز) سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان جنگی طیاروں اور مسلح ڈرونز کی فروخت سے متعلق ایک اہم دفاعی معاہدہ حتمی مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔
اس سلسلے میں انڈونیشیا کے وزیرِ دفاع نے اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات کی، جس میں لڑاکا طیاروں اور ڈرونز کی فروخت پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب پاکستان کی دفاعی صنعت خطے میں اپنی حیثیت مضبوط بنانے کے لیے مختلف ممالک کے ساتھ دفاعی سازوسامان کے معاہدوں پر کام کر رہی ہے، جن میں لیبیا اور سوڈان کے ساتھ ممکنہ دفاعی تعاون بھی شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق بات چیت کا مرکز جے ایف-17 تھنڈر جنگی طیارے رہے، جو پاکستان اور چین کا مشترکہ منصوبہ ہیں، جبکہ نگرانی اور ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھنے والے ڈرونز پر بھی غور کیا گیا۔
مذاکرات خاصی پیش رفت کر چکے ہیں اور ممکنہ طور پر 40 سے زائد جے ایف-17 طیاروں کی فروخت شامل ہو سکتی ہے۔کہا جا رہا ہے کہ انڈونیشیا نے پاکستان کے شاہپر ڈرونز میں بھی گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔تاحال معاہدے کی مدت، طیاروں کی فراہمی کے شیڈول یا ادائیگی کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
تاہم انڈونیشیا کی وزارتِ دفاع اور پاکستانی فوج نے دونوں ممالک کے اعلیٰ عسکری حکام کی ملاقات کی تصدیق کر دی ہے۔انڈونیشیا کی وزارتِ دفاع کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں اسٹریٹجک مکالمے، دفاعی اداروں کے درمیان رابطے کے فروغ اور طویل المدتی دفاعی تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا، تاہم ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔
پاکستانی فوج کے بیان کے مطابق انڈونیشی وزیرِ دفاع نے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بھی ملاقات کی، جس میں علاقائی و عالمی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے کے امکانات پر بات کی گئی۔
ریٹائرڈ ایئر مارشل عاصم سلیمان کے مطابق جے ایف-17 طیاروں کا یہ معاہدہ پائپ لائن میں ہے اور طیاروں کی تعداد 40 کے قریب ہو سکتی ہے۔
واضح رہے کہ انڈونیشیا حالیہ برسوں میں اپنی فضائیہ کو جدید بنانے کے لیے فرانس، ترکی، امریکا اور چین سے بھی جنگی طیاروں کی خریداری پر غور کر چکا ہے، جبکہ پاکستان کے جنگی طیاروں میں دلچسپی بھارت کے ساتھ حالیہ مختصر تنازع کے بعد نمایاں طور پر بڑھی ہے۔

موضوعات : Defence dealindonesiapakistan
ShareSend

متعلقہ خبریں

ہمارا فوج کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں ،بیرسٹر گوہر
اہم ترین 3

ہمارا فوج کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں ،بیرسٹر گوہر

3 اکتوبر , 2026
Pakistan has strengthened its air defense with the assistance of Türkiye and China Defense journal report.
تازہ ترین

پاکستان نے ترکیہ اور چین کی مدد سے اپنے فضائی دفاع کو مستحکم کر لیا۔ دفاعی جریدے کی رپورٹ

3 اکتوبر , 2026
Indian Charge d'Affaires summoned to Foreign Office, strong protest over killing of Pakistani citizens
تازہ ترین

بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی ،پاکستانی شہریوں کے قتل پر شدید احتجاج

3 اکتوبر , 2026
Asian Games Cricket Final India defeats Pakistan to win gold medal.
تازہ ترین

ایشین گیمز کرکٹ فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا

3 اکتوبر , 2026
ایشین گیمز کرکٹ فائنل،بارش ہو گئی تو طلائی تمغہ کسے ملے گا؟
تازہ ترین

ایشین گیمز کرکٹ فائنل،بارش ہو گئی تو طلائی تمغہ کسے ملے گا؟

2 اکتوبر , 2026
پاکستان ایران پر عائد امریکی پابندیوں کی پاسداری کرتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ
تازہ ترین

پاکستان ایران پر عائد امریکی پابندیوں کی پاسداری کرتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

1 اکتوبر , 2026
اگلی خبر
ملک بھر میں کل انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے کا امکان

ملک بھر میں کل انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے کا امکان

یہ بھی پڑھیں

پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس ،رہنماؤں میں تلخ کلامی

پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس ،رہنماؤں میں تلخ کلامی

3 اکتوبر , 2026
حکومت اور اپوزیشن مذاکرات کامیاب، مجوزہ معاہدے کے مسودے کی تیاری

حکومت اور اپوزیشن مذاکرات کامیاب، مجوزہ معاہدے کے مسودے کی تیاری

3 اکتوبر , 2026
Fatima Sana becomes the second Pakistani cricketer to participate in the Big Bash League.

فاطمہ ثنا بگ بیش لیگ میں حصہ لینے والی دوسری پاکستانی کرکٹر

3 اکتوبر , 2026
US military launches light attack in Strait of Hormuz, targets drone with US laser

امریکی فوج کا آبنائے ہرمز میں روشنی کا وار ،امریکی لیزر سے ڈرون نشانے پر

3 اکتوبر , 2026
ہمارا فوج کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں ،بیرسٹر گوہر

ہمارا فوج کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں ،بیرسٹر گوہر

3 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔