پیر , 26 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین 3

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی نے شیڈول میں تبدیلی سے انکار کر دیا

9 مہینے پہلے
A A
ٹی 20 ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی نے شیڈول میں تبدیلی سے انکار کر دیا
Share on Facebookwhatsapp

دبئی: (پاک ترک نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے طے شدہ شیڈول کو برقرار رکھنے کا حتمی فیصلہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ بنگلہ دیش کے تمام میچز بھارت میں ہی ہوں گے۔
یہ فیصلہ بدھ، 21 جنوری کو ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہونے والے آئی سی سی بورڈ اجلاس کے بعد سامنے آیا۔یہ اجلاس اس وقت بلایا گیا جب بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے سیکیورٹی خدشات کی بنیاد پر اپنے میچز بھارت کے بجائے سری لنکا منتقل کرنے کی درخواست کی۔ تاہم آئی سی سی کے مطابق اجلاس میں آزاد اور معتبر اداروں کی سیکیورٹی رپورٹس سمیت تمام دستیاب اسیسمنٹس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جن میں کسی بھی مقام پر بنگلہ دیشی کھلاڑیوں، آفیشلز، میڈیا یا شائقین کے لیے قابلِ تصدیق خطرے کی نشاندہی نہیں ہوئی۔


آئی سی سی نے اپنے مؤقف میں کہا کہ ٹورنامنٹ کے آغاز میں محدود وقت باقی ہونے کے باعث شیڈول میں تبدیلی عملی طور پر ممکن نہیں، اور بغیر کسی ٹھوس سیکیورٹی بنیاد کے ایسی تبدیلی مستقبل کے آئی سی سی ایونٹس کے لیے ایک خطرناک مثال بن سکتی ہے، جو ادارے کی غیر جانبداری اور عالمی ساکھ کو متاثر کرے گی۔کونسل کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے تحفظات دور کرنے کے لیے متعدد مواقع پر رابطہ کیا گیا۔
بی سی بی کو ایونٹ کے جامع سیکیورٹی پلان، میزبان ملک میں وفاقی و ریاستی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت، اور وینیو لیول سیکیورٹی انتظامات سے متعلق مکمل بریفنگ دی گئی۔
آئی سی سی ترجمان نے بتایا کہ حالیہ ہفتوں میں مسلسل رابطوں کے باوجود کوئی ایسا ثبوت سامنے نہیں آیا جو میچز کی منتقلی کو ضروری ثابت کرتا ہو۔آئی سی سی نے یہ بھی نشاندہی کی کہ بنگلہ دیش کی جانب سے شرکت کو ایک کھلاڑی کے ڈومیسٹک لیگ سے متعلق معاملے سے جوڑا گیا، جس کا نہ تو ٹورنامنٹ کی سیکیورٹی سے براہِ راست تعلق ہے اور نہ ہی ایونٹ کی شرائط سے۔
عالمی کرکٹ باڈی نے واضح کیا کہ وینیوز اور میچ شیڈول کے فیصلے تمام 20 شریک ٹیموں کے لیے یکساں اصولوں، آزاد سیکیورٹی رپورٹس اور میزبان ممالک کی تحریری ضمانتوں کی بنیاد پر کیے جاتے ہیں۔ بغیر کسی مضبوط وجہ کے میچز کی منتقلی نہ صرف دیگر ٹیموں اور شائقین کے لیے انتظامی مسائل پیدا کرے گی بلکہ مستقبل میں مزید تنازعات کو بھی جنم دے سکتی ہے۔
آئی سی سی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ شفافیت، نیک نیتی اور عالمی کرکٹ کے مجموعی مفادات کے تحفظ کے لیے اپنے فیصلوں میں یکساں معیار برقرار رکھے گی۔


واضح رہے کہ بنگلہ دیش نے حالیہ عرصے میں بھارت میں سیکیورٹی صورتحال پر تحفظات ظاہر کیے تھے۔ یہ کشیدگی اس وقت بڑھی جب آئی پی ایل کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو مبینہ دھمکیوں کے بعد لیگ سے الگ کر دیا، جس کے بعد دونوں کرکٹ بورڈز کے تعلقات میں تناؤ پیدا ہوا اور بی سی بی نے ہنگامی اجلاس میں بھارت نہ جانے پر غور کیا تھا۔ تاہم آئی سی سی کے حالیہ فیصلے کے بعد ورلڈ کپ 2026 اپنے طے شدہ شیڈول کے مطابق ہی کھیلا جائے گا۔

موضوعات : bangladeshiccT20 World cup
ShareSend

متعلقہ خبریں

ICC Player of the Month nominations announced; two Indian players included.
تازہ ترین

آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان، بھارت کے دو کھلاڑی شامل

6 اکتوبر , 2026
2027 World Cup Possibility of placing Pakistan and India in the same group.
تازہ ترین

ورلڈ کپ 2027،پاکستان اوربھارت کوایک ہی گروپ میں رکھنے کا امکان

30 ستمبر , 2026
ODI Player Rankings India's Shubman Gill leads the pack; Babar Azam ranked sixth.
تازہ ترین

ون ڈے پلیئرز رینکنگ،بھارت کے شبمن گل سب سے آگے،بابر اعظم کا چھٹا نمبر

30 ستمبر , 2026
The sight of the Bangladeshi captain holding the Pakistani flag has become a focal point of attention on social media.
تازہ ترین

بنگلہ دیشی کپتان کا پاکستانی پرچم سنبھالنے کا منظر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا

26 ستمبر , 2026
Seven leaders of Sheikh Hasina Wajed's party have been sentenced to death.
تازہ ترین

شیخ حسینہ واجد کی پارٹی کے 7رہنماؤں کو سزائے موت سنا دی گئی

15 ستمبر , 2026
ICC Women's T20 Rankings Beth Mooney retains her dominance in batting.
تازہ ترین

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی رینکنگ، بیتھ مونی کی بیٹنگ میں حکمرانی برقرار

15 ستمبر , 2026
اگلی خبر
سانحہ گل پلازہ: ہلاکتیں 61، درجنوں لاپتا، آخری سرچ آپریشن شروع

سانحہ گل پلازہ: ہلاکتیں 61، درجنوں لاپتا، آخری سرچ آپریشن شروع

یہ بھی پڑھیں

احسن بھون کا کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف 5 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ

احسن بھون کا کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف 5 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ

26 اکتوبر , 2026
ایران پر نئے حملوں کے لیے اسرائیل کا دباؤ، امریکا فی الحال رضامند نہیں

ایران پر نئے حملوں کے لیے اسرائیل کا دباؤ، امریکا فی الحال رضامند نہیں

26 اکتوبر , 2026
مصری پارلیمنٹ نے سعودی عرب کے لیے فوجی امداد کی منظوری دے دی

مصری پارلیمنٹ نے سعودی عرب کے لیے فوجی امداد کی منظوری دے دی

26 اکتوبر , 2026
ایرانی صدر کی فیلڈ مارشل ،سعودی وزیر دفاع اور ترکیہ کے ابراہیم قالن سے ملاقات

ایرانی صدر کی فیلڈ مارشل ،سعودی وزیر دفاع اور ترکیہ کے ابراہیم قالن سے ملاقات

26 اکتوبر , 2026
Pakistan, China spokespersons agree to promote dialogue, strategic contacts and media cooperation

پاکستان اور چین کے ترجمانوں کے مذاکرات، اسٹریٹجک رابطوں اور میڈیا تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

26 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔