اتوار , 26 جولائی , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
پاک ترک نیوز
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
Home اہم ترین 2

سانحہ گل پلازہ: ہلاکتیں 61، درجنوں لاپتا، آخری سرچ آپریشن شروع

6 مہینے پہلے
A A
سانحہ گل پلازہ: ہلاکتیں 61، درجنوں لاپتا، آخری سرچ آپریشن شروع
Share on Facebookwhatsapp

کراچی:(پاک ترک نیوز)کراچی کے مصروف علاقے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں پیش آنے والے المناک سانحے کے بعد ریسکیو اور تلاش کا عمل فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق اب تک کم از کم 61 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے، جب کہ 88 افراد تاحال لاپتا ہیں۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ملبے تلے مزید انسانی باقیات موجود ہو سکتی ہیں، اسی لیے حکام نے فائنل سرچ آپریشن کا حکم دیا ہے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ رات بھر جاری رہنے والے آپریشن کے دوران متعدد لاشیں اور انسانی باقیات نکالی گئیں، جن میں سے کئی ناقابل شناخت حالت میں تھیں۔
سول ہسپتال کراچی منتقل کی گئی لاشوں میں اب تک 15 کی شناخت ممکن ہو سکی ہے، جبکہ 11 لاشیں لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ باقی لاشوں کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد ہی ممکن ہو گی، جس کے باعث متاثرہ خاندان شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔بدھ کے روز بڑی تعداد میں انسانی باقیات اسپتال منتقل کی گئیں۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والے واحد غیر مسلم شہری کی بھی شناخت مکمل کر لی گئی ہے اور اس کے اہلِ خانہ کو اطلاع دے دی گئی ہے۔انتظامیہ کے مطابق فائنل سرچ آپریشن مکمل ہونے کے بعد گل پلازہ کی عمارت کو منہدم کیا جائے گا، تاہم ڈپٹی کمشنر جنوبی جاوید نبی کھوسو کا کہنا ہے کہ جب تک آخری لاپتا فرد کے ملنے کی تصدیق نہیں ہو جاتی، عمارت کو گرانا ممکن نہیں کیونکہ ملبے کے نیچے مزید باقیات ہونے کا امکان ہے۔
آپریشن کے دوران ایسے شواہد بھی سامنے آئے ہیں جن سے پتا چلتا ہے کہ آگ لگنے کے وقت چھت کے راستے پر موجود گیٹ بند تھا، جس کی وجہ سے متعدد افراد عمارت سے باہر نہ نکل سکے۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق میزنائن فلور پر واقع ایک دکان سے 20 سے 25 افراد کی باقیات ملی ہیں، جہاں لوگ جان بچانے کی کوشش میں پناہ گزین ہو گئے تھے۔
گل پلازہ مارکیٹ کے چیئرمین تنویر پاستا نے بتایا کہ ملبے سے لاشوں کا انخلا تاحال جاری ہے اور لاشوں کی حالت انتہائی خراب ہونے کے باعث شناخت کا عمل مشکل ہو گیا ہے۔
ان کے مطابق ملبہ لے جانے والے تمام ڈمپرز کلیئر ہو چکے ہیں، تاہم سرچ آپریشن ابھی مکمل نہیں ہوا۔سانحے کے چھٹے روز بھی لاپتا افراد کے اہلِ خانہ جائے حادثہ پر موجود ہیں۔ ایک متاثرہ خاتون نے آبدیدہ آواز میں کہا کہ وہ صرف یہ چاہتی ہیں کہ ان کے پیارے کی لاش مل جائے تاکہ بے یقینی کا یہ کرب ختم ہو سکے۔دوسری جانب سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے گل پلازہ سے متصل رمپا پلازہ کو بھی غیر محفوظ قرار دے دیا ہے۔
ایس بی سی اے کے مطابق شدید آتشزدگی کے باعث رمپا پلازہ کے ستون متاثر ہوئے ہیں، جس پر عمارت کے خطرناک حصوں کے استعمال پر فوری پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ انتظامیہ اور دکان مالکان کو نوٹس جاری کر کے خبردار کیا گیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔
ادھر گل پلازہ سانحے کی تحقیقات میں بھی پیش رفت ہوئی ہے۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے عمارت کا مکمل ریکارڈ کمشنر کراچی کو جمع کرا دیا ہے، جس میں 1992، 2015 اور 2021 سے متعلق تین زیر التواء عدالتی مقدمات سمیت خلاف ضابطہ تعمیرات اور منظوریوں کی تفصیلات شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان دستاویزات کی روشنی میں ذمہ داران کے تعین کے لیے مزید کارروائی کی جائے گی۔

موضوعات : Gul Plazakarachi
ShareSend

متعلقہ خبریں

کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
پاکستان

کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

24 جولائی , 2026
Fazlur Rehman should withdraw his statement regarding the martyrs Sharjeel Memon.
تازہ ترین

فضل الرحمان شہداء سے متعلق بیان واپس لیں ،شرجیل میمن

16 جولائی , 2026
Dr. Akash murder case Key revelations by arrested suspects
تازہ ترین

ڈاکٹر آکاش قتل کیس،گرفتار ملزموں کے اہم انکشافات

16 جولائی , 2026
Anmol alias Pinky asks for objectionable clothing, Jail Superintendent tells court
تازہ ترین

انمول عرف پنکی قابل اعتراض لباس مانگتی ہے، جیل سپرنٹنڈنٹ کا عدالت میں بیان

11 جولائی , 2026
State Bank's foreign exchange reserves increase by $611 million.
تازہ ترین

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 61 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ

3 جولائی , 2026
Prime Minister pays tribute to security forces for thwarting attack on Rangers camp.
تازہ ترین

وزیراعظم کا رینجرز کیمپ پر حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

28 جون , 2026
اگلی خبر
پی ایس ایل 11 کے کھلاڑیوں کی نیلامی کی تاریخ ، عدالتی دستاویز لیک ہو گئی

پی ایس ایل 11 کے کھلاڑیوں کی نیلامی کی تاریخ ، عدالتی دستاویز لیک ہو گئی

یہ بھی پڑھیں

Saudi Arabia Precautionary alerts issued for Yanbu and Jazan lifted; the threat has passed.

سعودی عرب: ینبع اور جازان کے لیے جاری احتیاطی الرٹس ختم، خطرہ ٹل گیا

26 جولائی , 2026
TAPI Gas Project A $420 million project has been prepared to supply natural gas to the city of Herat.

تاپی گیس منصوبہ ہرات کے قریب، شہر میں قدرتی گیس کی فراہمی کے لیے 42 کروڑ ڈالر کا منصوبہ تیار

26 جولائی , 2026
China imposes export restrictions on 14 European companies.

چین کی 14 یورپی کمپنیوں پر برآمدی پابندی

26 جولائی , 2026
Trump's request to limit voting by mail rejected

ڈاک کے ذریعے ووٹنگ محدود کرنے سے متعلق ٹرمپ کی درخواست مسترد

26 جولائی , 2026
Cadbury chocolate bar recalled in Canada.

کینیڈا میں کیڈبری چاکلیٹ بار واپس منگوا لیا گیا

26 جولائی , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

فیس بک ٹویٹر انسٹاگرام یوٹیوب

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Urdu
English