اسلام آباد (پاک ترک نیوز )وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر 129 ارب روپے سبسڈی دے رہے ہیں، معیشت کی بہتری کے لیے اقدامات جاری ہیں۔قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ حکومت نے 14 مارچ سے 4 اپریل تک پیٹرولیم مصنوعات پر 129 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کی ہے۔وزیرِ خزانہ نے کہا کہ حکومت معیشت کی بہتری کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کی جا رہی ہے، جبکہ چھوٹے کسانوں کو بھی سبسڈی کے ذریعے سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے کفایت شعاری کی پالیسی اختیار کی ہے، جبکہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے اور کئی ممالک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا سامنا بھی رہا ہے۔












