جمعہ , 6 نومبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین 3

معیشت مستحکم، غذائی اشیاء کی قیمتیں کم، زیادہ ہوتی رہتی ہیں: وفاقی وزیر خزانہ

1 سال پہلے
A A
معیشت مستحکم، غذائی اشیاء کی قیمتیں کم، زیادہ ہوتی رہتی ہیں: وفاقی وزیر خزانہ
Share on Facebookwhatsapp

کراچی(پاک ترک نیوز ) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کے دانشمندانہ اقدامات سے معیشت مستحکم ہورہی ہے، اقتصادی استحکام کی رفتار حوصلہ افزا ہے، غذائی اشیاء کی قیمتیں کم زیادہ ہوتی رہتی ہیں۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج گورنر سٹیٹ بینک اور کمرشل بینکوں کے صدور سے ملاقات ہوئی، ان سے پوچھا ہے کہ معاشی استحکام میں بینک کیا کردار ادا کرسکتے ہیں۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ معاشی ترقی میں بینکوں کا اہم کردار ہے، نجی شعبے کے قرض میں اضافہ ہونا چاہئے، ہم گردشی قرضے کو کم کر رہے ہیں، نجکاری میں بینکوں کا کردار ہونا چاہئے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ بیمار صنعتوں کو دوبارہ فعال کرنے میں بینکوں کا اہم کردار ہوسکتا ہے، مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں، حکومت نے اپنے اخراجات میں کمی کی ہے، ہم نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کو بھی سنا ہے اور معاشی استحکام میں حائل رکاوٹوں کو بھی دور کیا۔
وزیر خزانہ کے مطابق بیرونی سرمایہ کاروں کا منافع باہر جانے، ایل سی نہ کھلنے کے مسائل ختم ہوگئے، 30 جون کو ختم ہوئے مالی سال میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کا 2 ارب 30 لاکھ ڈالر کا منافع باہر گیا ہے، ایف بی آر کی اضافی طاقت کا انکم ٹیکس نہیں سیلز ٹیکس سے تعلق ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ یہ اختیارات انکم ٹیکس کے بجائے صرف سیلز ٹیکس فراڈ سے متعلق ہیں اور ان کا اطلاق صرف اُن معاملات میں ہوگا جہاں فراڈ کی رقم 5 کروڑ روپے سے تجاوز کرے گی، گرفتاری کا اختیار کمشنر کو نہیں بلکہ ایک 3 رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی کو حاصل ہوگا۔
محمد اورنگزیب نے بتایا کہ حکومت نے ٹیکس گوشواروں کا فارم آسان بنا کر ایف بی آر کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا ہے، گنجائش کے مطابق تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم کر دیا گیا ہے اور ان کی سہولت کے لیے گوشواروں کو آسان بنایا گیا ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس گوشواروں کا نہایت آسان فارم ایف بی آر کی ویب سائٹ پراپ لوڈ کر دیا گیا ہے، جس کا دائرہ کار آئندہ مرحلے میں چھوٹے تاجروں اور ایس ایم ایز تک بھی بڑھایا جائے گا، حکومت کی جانب سے رواں ماہ کے دوران 75 ارب روپے کے سیلز ٹیکس ریفنڈز جاری کیے جا چکے ہیں، جو کاروباری طبقے کے اعتماد کی بحالی کی جانب اہم قدم ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بلاشبہ ہر وزیر خزانہ کی خواہش ہوتی ہے کہ ملک میں فوری طور پر شرح نمو میں اضافہ ہو، لیکن ایسا کرنا زرمبادلہ کے ذخائر پر شدید دباؤ کا باعث بنتا ہے، جس سے معیشت دوبارہ غیر مستحکم ہو سکتی ہے۔

موضوعات : محمد اورنگزیبوزیرخزانہ
ShareSend

متعلقہ خبریں

کوئی مواد دستیاب نہیں
اگلی خبر
نئے آسان ٹیکس گوشواروں سے تنخواہ دار طبقہ سب سے ذیادہ مستفید ہوگا،وزیرِ اعظم

نئے آسان ٹیکس گوشواروں سے تنخواہ دار طبقہ سب سے ذیادہ مستفید ہوگا،وزیرِ اعظم

یہ بھی پڑھیں

Major political blow to Netanyahu in Israel; Gadi Eizenkot secures support of 67 members.

اسرائیل میں نیتن یاہو کو بڑا سیاسی دھچکا، گاڈی آئزنکوٹ کو 67 ارکان کی حمایت حاصل

6 نومبر , 2026
Fake Court Fee Stamp Scandal Chief Minister Maryam Nawaz pays tribute to the Chief Justice of the Lahore High Court.

جعلی کورٹ فیس ٹکٹ اسکینڈل:وزیراعلیٰ مریم نواز کا چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو خراجِ تحسین

6 نومبر , 2026
A major solar energy revolution in Turkey, one of Europe's largest solar farms operational

ترکیہ میں شمسی توانائی کا بڑا انقلاب، یورپ کے بڑے سولر فارمز میں سے ایک فعال

6 نومبر , 2026
The Global Threat of Online Fraud Citizens Lost $148 Billion in a Single Year.

آن لائن فراڈ کا عالمی خطرہ، امریکی شہری ایک سال میں 148 ارب ڈالر سے زائد لٹا بیٹھے

6 نومبر , 2026
Boeing and Saab’s T-7A training aircraft has reached a significant milestone.

بوئنگ اور ساب کے ٹی 7 اے تربیتی طیارے نے اہم سنگِ میل عبور کرلیا

6 نومبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔