جمعرات , 3 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین 2

سندھ کی تقسیم کے خلاف سندھ اسمبلی میں متفقہ قرارداد منظور

1 گھنٹہ پہلے
A A
سندھ کی تقسیم کے خلاف سندھ اسمبلی میں متفقہ قرارداد منظور
Share on Facebookwhatsapp

کراچی (پاک ترک نیوز )سندھ اسمبلی نے صوبے کی کسی بھی قسم کی تقسیم کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کرلی، جبکہ ایوان میں نئے صوبوں کے قیام اور سندھ کی تقسیم سے متعلق بحث چوتھے روز بھی جاری رہی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے مستقبل کا فیصلہ کہیں اور بیٹھ کر نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے قومی اسمبلی کو خبردار کیا کہ سندھ کی تقسیم کی بات بھی نہیں کی جاسکتی۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں نئے صوبے نہیں بننے چاہئیں، فیصلہ سندھ میں ہی ہونا ہے اور اس موقع پر پتا چل جائے گا کہ کون سندھ کے ساتھ کھڑا ہے اور کون دوغلا پن کررہا ہے۔ سندھ کے عوام کے جذبات اور احساسات کو نظرانداز کرنا کسی صورت درست نہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ون یونٹ کے قیام کے وقت بھی سندھ کے عوام کے جذبات کو نظرانداز کیا گیا تھا۔ لاہور میں ایک پروگرام کے دوران ’’دی سسٹم ہیز کولیپسڈ‘‘ کہا گیا اور اس پر تالیاں بجائی گئیں، سندھ کے معاملات پر غیر متعلقہ فورمز پر ہونے والی گفتگو تشویش کا باعث ہے۔

مراد علی شاہ نے سوال اٹھایا کہ کیا اب پاکستان کو نچوڑنے والے ارب پتی بزنس مین نئے صوبوں کا فیصلہ کریں گے؟

ایم کیو ایم پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مصطفیٰ کمال انتظامی یونٹس کی بات کرتے ہیں جبکہ ایم کیو ایم کے ارکان سندھ کی تقسیم نہ کرنے کی بات کرتے ہیں، یہ دوغلا پن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے موجودہ ارکان میں سے کسی ایک نے بھی عوام کے ووٹ سے کامیابی حاصل نہیں کی، بعض ارکان مخصوص طریقہ کار کے تحت ایوان میں پہنچے۔

دوسری جانب اپوزیشن ارکان نے سندھ کی وحدت پر یقین کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ سندھ کی تقسیم نہیں چاہتے، تاہم صوبے میں مسلسل کرپشن اور بیڈ گورننس کے باعث نئے انتظامی یونٹس کی بات کرنے پر مجبور ہیں تاکہ ناانصافی کا سلسلہ ختم کیا جاسکے۔

ڈپٹی اسپیکر نوید انتھونی نے کہا کہ بحث کے دوران اپوزیشن یا حکومتی بینچز میں سے کسی نے بھی سندھ کی تقسیم کی حمایت نہیں کی، جس سے واضح ہے کہ ایوان میں سندھ کی تقسیم کے خلاف اتفاق رائے موجود ہے۔

ایم کیو ایم کے رکن صابر قائم خانی نے پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’ہم میں اور آپ میں بنیادی فرق یہ ہے کہ ہم سندھ کا کھاتے ہیں، آپ سندھ کو کھاتے ہیں۔‘‘

انہوں نے کہا کہ سینئر اراکین کی موجودگی میں ان کی رائے تھی کہ پہلے کی طرح دوبارہ قرارداد لائی جائے۔ اگر قرارداد پہلے ہی ایجنڈے پر لائی جاتی تو شاید اتنی تفصیلی بحث کی ضرورت پیش نہ آتی۔

موضوعات : division of Sindh.sindh assembly
ShareSend

متعلقہ خبریں

سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے ارکان میں تلخ کلامی
پاکستان

سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے ارکان میں تلخ کلامی

22 جون , 2026
اگلی خبر
ایرانی حکومت کا تختہ الٹنا اسرائیل کا مرکزی ہدف ہے: نیتن یاہو

ایرانی حکومت کا تختہ الٹنا اسرائیل کا مرکزی ہدف ہے: نیتن یاہو

یہ بھی پڑھیں

ایرانی حکومت کا تختہ الٹنا اسرائیل کا مرکزی ہدف ہے: نیتن یاہو

ایرانی حکومت کا تختہ الٹنا اسرائیل کا مرکزی ہدف ہے: نیتن یاہو

3 ستمبر , 2026
سندھ کی تقسیم کے خلاف سندھ اسمبلی میں متفقہ قرارداد منظور

سندھ کی تقسیم کے خلاف سندھ اسمبلی میں متفقہ قرارداد منظور

3 ستمبر , 2026
Lahore declared SCO’s “Tourism and Cultural Capital” for 2026-27

لاہور 2026-27کے لیے ایس سی او کا ’’سیاحتی و ثقافتی دارالحکومت‘‘ قرار

3 ستمبر , 2026
Joint rescue exercise between Japan's advanced naval aircraft and US Air Force aircraft

جاپان کے جدید بحری طیارے اور امریکی فضائیہ کے طیارے کی مشترکہ ریسکیو مشق

3 ستمبر , 2026
تمباکو اور پان کی تشہیر غیر قانونی قرار

تمباکو اور پان کی تشہیر غیر قانونی قرار

3 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔