منگل , 21 اپریل , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
ADVERTISEMENT
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین 2

طوفانی بارش نے کراچی کو ڈبو دیا، حادثات میں 11 افراد جاں بحق، آج عام تعطیل

8 مہینے پہلے
A A
طوفانی بارش نے کراچی کو ڈبو دیا، حادثات میں 11 افراد جاں بحق، آج عام تعطیل
Share on Facebookwhatsapp

کراچی(پاک ترک نیوز ) کراچی میں منگل کی صبح سے وقفے وقفے سے جاری موسلا دھار بارش نے شہر کو ڈبو دیا جس کے باعث شہر میں اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوچکی ہے جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں اور مختلف حادثات میں اب تک 11 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں، شدید بارش کے باعث آج شہر میں عام تعطیل ہے۔
کراچی میں شارع فیصل، یونیورسٹی روڈ، آئی آئی چندریگر روڈ سمیت شہر کی بڑی سڑکیں ڈوب گئیں، ٹریفک نظام درہم برہم ہوگیا، منزلوں کو جانے والے پھنس گئے، گاڑیاں اور بسیں ڈول گئیں، بے بس شہری، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو دھکے لگاتے لگاتے سڑکوں پر رل گئے۔
سرجانی ٹاؤن، گارڈن، شادمان ٹاؤن ،سخی حسن سمیت مختلف علاقوں میں گھروں میں پانی داخل ہو گیا، نارتھ کراچی ناگن چورنگی کی فوڈ سٹریٹ پر کئی دکانیں ڈوب گئیں۔
کراچی میں اب تک سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 170 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ اولڈ ایئرپورٹ پر 158 ملی میٹر بارش ہوئی، جناح ٹرمینل پر 153 ملی میٹر، ناظم آباد میں 150 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آج کراچی میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی کی صورتحال پر ہنگامی اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرا شرجیل میمن، ناصر شاہ، سعید غنی اور ودیگر شریک ہوئے۔
بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ اس وقت اہم شاہراہیں کسی حد تک کلیئر کردی گئی ہیں، وزیراعلیٰ سندھ نے آج عام تعطیل کا اعلان کیا اور کہا کہ بدھ کو مزید بارش کا امکان ہے، عام تعطیل کی ہے تاکہ عوام کو تکلیف نہ ہو۔
کراچی میں موسلادھار بارش سے شہر کا انفراسٹرکچر متاثر ہونے لگا۔
منگل کی صبح سے وقفے وقفے سے جاری بارش کے باعث جہاں اہم شاہراہیں بند ہونے سے اور ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوا اور شہری سڑکوں پر پھنس گئے وہیں دوسری جانب شہر کے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی تاحال بحال نہیں ہوسکی۔موسلادھار بارش کے بعد اب شہر میں انٹرنیٹ اور موبائل سروسز بھی متاثر ہونے لگی ہیں۔
شدید بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں 600 سے زائد فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی بھی بند ہوگئی، بارش کے بعد کے الیکٹرک کا ڈسٹری بیوشن نظام تاحال غیر مستحکم ہے۔
بلدیہ میں 68، بن قاسم میں 52، ڈیفنس میں 50، گلشن اقبال میں 46، گلستان جوہر میں 62، کورنگی میں 59، اورنگی میں 82، سوسائٹی میں 68، سرجانی میں 57، لیاقت آباد، ناظم آباد اور اوتھل بلوچستان میں 17 فیڈرز اور پی ایم ٹی ٹرپ کر گئے۔
فیڈرز کی بحالی کا کام شروع نہ ہو سکا، کے الیکٹرک کی ٹیکنیّکل ٹیموں کو گراوٴنڈ کلیئرنس نہ ملنے پر بحالی میں تاخیر ہو رہی، مختلف علاقوں میں انڈر گراؤنڈ کیبل فالٹس اور سب سٹیشن میں پانی بھرنے سے بجلی کی فراہمی تعطل کا شکار ہے۔
نیو کراچی، نارتھ کراچی، لیاقت آباد، فیڈرل بی ایریا، گلشن اقبال، گلستان جوہر، پی آئی بی کالونی، جمشید روڈ، اولڈ سٹی ایریا، محمود آباد، کورنگی، لانڈھی اور شاہ فیصل سمیت متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوگئی۔
کراچی میں پورٹ قاسم سے نیشنل ہائی وے پر آنے والی ہیوی ٹریفک اور ٹریلرز کی وجہ سے ملیر اور شارع فیصل پر بدترین ٹریفک جام ہے۔
گاڑیوں میں موجود افراد نے ساری رات سڑک پر گزاری، ڈرگ روڈ، ناتھا خان پل کے قریب گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ملیر ہالٹ سے ملیر پندرہ تک ہیوی ٹریفک نے صورتحال مزید خراب کردی، دوسری جانب شارع فیصل کا کارساز سے ایئرپورٹ جانے والا ٹریک بھی ٹریفک کے لیے بند ہے۔
بارش کے بعد رات گزر گئی لیکن 14 گھنٹے بعد بھی کراچی کے ریڈ زون میں پانی موجود ہے۔
کراچی میں ایوان صدر اور ضیاء الدین احمد روڈ سے پانی نہ نکالا جا سکا، ڈاکٹر ضیاء الدین احمد روڈ کا ایک ٹریک کل سے ٹریفک کے لیے بند ہے۔
ضیاء الدین احمد روڈ اور ایوان صدر سے پانی نکالنے کی کوشش بھی نہیں کی گئی، شاہین کمپلیکس سے آرٹس کونسل کے ایم آر کیانی روڈ پر بھی برساتی پانی موجود ہے، کل کی بارش کے بعد موٹرسائیکل سوار آج بھی اس پانی سے گزرنے پر مجبور ہیں۔
کراچی میں بارش کے بعد پانی کی نکاسی کے لیے انتظامیہ نے ایڈیشنل کمشنر کی سربراہی میں مانیٹرنگ ٹیم قائم کردی۔
ترجمان کمشنر کراچی کے مطابق شہریوں کی مدد اور رہنمائی کے لئے کمشنر آفس میں شکایتی مرکز قائم کیے گئے ہیں جہاں خصوصی عملہ تعینات کیا گیا ہے۔
کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ ریسکیو 1299 کے نمبر پر رابطہ کیا جاسکتا ہے، تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور میونسل کمشنرز فیلڈ میں رہیں گے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں بارش سے متاثرہ علاقوں کا پیدل دورہ کیا اور بارش میں بند گاڑیوں کو دھکا لگا کر سٹارٹ کرایا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا ہے کہ شہریوں کے لیے گورنر ہاؤس کے دروازے ساری رات کھلے ہیں، یہ آپکا گھر ہے، آئیں قیام کریں۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی ہدایت پر گورنر ہاؤس میں رین ایمرجنسی سیل قائم کردیا گیا ہے، بارش اور ٹریفک سے متاثرہ شہری ہیلپ لائن 1366 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
صورتحال کے پیش نظر چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے متعلقہ اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے ہدایت کی ہے کہ تمام ڈپٹی کمشنرز فیلڈ میں موجود رہیں اور برساتی پانی کے فوری نکاس کو یقینی بنائیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مون سون بارشوں کے دوران متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے شدید بارشوں کے پیش نظر ریسکیو اور انتظامیہ کو متحرک رہنے کی ہدایت کی ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ اربن فلڈ سے بچاؤ کے لیے نالوں اور ڈرینج سسٹم کی سخت نگرانی کی جائے، بارش کے پانی کے فوری اخراج کے لیے مشینری اور عملہ متحرک رکھا جائے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ شدید بارشوں کے دوران عوام غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کرے، ضلعی انتظامیہ، پولیس اور بلدیاتی ادارے کوآرڈی نیشن میں رہیں۔
مراد علی شاہ نے ٹریفک پولیس کو نشیبی علاقوں اور مصروف مقامات پر الرٹ رہنے کا حکم دیا اور کہا کہ بارش کے دوران ٹریفک پولیس عوام کی بھرپور رہنمائی کرے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ بجلی کے کھمبوں اور کمزور انفراسٹرکچر سے دور رہیں، عوام کو موسمی حالات سے باخبر رکھنے کے لیے مانیٹرنگ کا نظام سخت کیا جائے۔
موسم کی خرابی اور تیز بارش کے باعث کراچی سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز منسوخ کر دی گئی۔
کراچی سے لاہور اور اسلام جانے والی نجی ایئرلائن کی پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں، کراچی سے پاکستان کے دیگر علاقوں میں جانے والی فلائٹس بھی تاخیر کا شکار ہیں۔
ماہرین کے مطابق کراچی میں آئندہ دنوں میں درمیانی سے شدید بارش کے باعث اربن فلڈنگ کا خطرہ موجود ہے، بحیرہ عرب میں موجود مون سون سسٹم کی وجہ سے آج وقفے وقفے سے بارش جاری رہے گی جبکہ کل بھی معتدل بارش کی پیشگوئی ہے۔
ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ گرج چمک کے دوران غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں اور ایمرجنسی کے علاوہ فون استعمال کرنے سے گریز کریں۔
سڑکوں پر موجود افراد کو درختوں، کھمبوں اور باڑوں سے دور رہنے کی تلقین کی گئی ہے کیونکہ آسمانی بجلی ان چیزوں کو نشانہ بنا سکتی ہے۔

موضوعات : floodkarachiptnurdurain
ShareSend

متعلقہ خبریں

ای وی بس کا منصوبہ کسی صوبے میں نہیں ،شرجیل میمن
اہم ترین 3

ای وی بس کا منصوبہ کسی صوبے میں نہیں ،شرجیل میمن

17 اپریل , 2026
کراچی ،دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام
اہم ترین 3

کراچی ،دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

17 اپریل , 2026
Entry of another rain-making system
پاکستان

بارش برسانے والے ایک اور سسٹم کی انٹری

15 اپریل , 2026
کراچی میں گرمی بڑھ گئی
اہم ترین 3

کراچی میں گرمی بڑھ گئی

13 اپریل , 2026
کل سے 17اپریل تک بارشیں ،این ڈی ایم اے کا الرٹ
پاکستان

کل سے 17اپریل تک بارشیں ،این ڈی ایم اے کا الرٹ

11 اپریل , 2026
جنگ بندی کے بعد پہلا جہاز کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز
تازہ ترین

جنگ بندی کے بعد پہلا جہاز کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز

11 اپریل , 2026
اگلی خبر
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس ایک لاکھ 51ہزار کی تاریخی حد بھی عبور کرگیا

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس ایک لاکھ 51ہزار کی تاریخی حد بھی عبور کرگیا

یہ بھی پڑھیں

Government bus employee tortures girl in Lahore

لاہور میں سرکاری بس کے ملازم کا بچی پر تشدد

21 اپریل , 2026
Iranian army vows decisive response to ceasefire violation

جنگ بندی کی خلاف ورزی کا فیصلہ کن جواب دینگے ،ایرانی فوج

21 اپریل , 2026
How much cheaper are gold and silver

سونا اور چاندی مزید کتنی سستی؟

21 اپریل , 2026
Degree verification with one click, a new digital era in Pakistan

ایک کلک پر ڈگری کی تصدیق ،پاکستان میں نیا ڈیجیٹل دور

21 اپریل , 2026
Urdu departments established in three universities in Turkey

ترکیہ کی تین جامعات میں اردو کے شعبے قائم

21 اپریل , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔