پیر , 7 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین 2

مسئلہ فلسطین۔ دو ریاستی حل پر عالمی کانفرنس سے اسحاق ڈار کا خطاب

1 سال پہلے
A A
مسئلہ فلسطین۔ دو ریاستی حل پر عالمی کانفرنس سے اسحاق ڈار کا خطاب
Share on Facebookwhatsapp

نیویارک (پاک ترک نیوز)
پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان فلسطینی ریاست کے قیام، ادارہ سازی اور عوامی خدمات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کو تیار ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان نہ صرف سیاسی طور پر فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے بلکہ عملی میدان میں بھی اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔
انہوں نےیہ بات سعودی عرب اور فرانس کی میزبانی نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی عمارت میں ہونے والی اعلیٰ سطحی بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس کا مقصد مسئلہ فلسطین کے پرامن حل اور دو ریاستی فارمولے کے نفاذ کے لیے مشترکہ لائحہ عمل طے کرنا تھا۔
اسحاق ڈار نے خطاب کے آغاز میں سعودی عرب اور فرانس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسئلہ فلسطین کے منصفانہ، جامع اور پائیدار حل کے لیے عالمی حمایت کو یکجا کرنے میں آپ کی قیادت کو سراہتا ہے۔انہوں نےکہا کہ گذشتہ 75 برسوں سے فلسطینی عوام قبضے، جبری بے دخلی، اور اپنے بنیادی حقوق سے محرومی کا سامنا کر رہے ہیں، جن میں ان کا ناقابل تنسیخ حقِ خود ارادیت بھی شامل ہے۔ یہ طویل ناانصافی نہ صرف سیاسی ناکامی ہے بلکہ ایک اخلاقی دھبہ اور عالمی امن و سلامتی کے لیے مستقل خطرہ بھی ہے۔
پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ آج غزہ بین الاقوامی انسانی قانون اور انسانی اصولوں کا قبرستان بن چکا ہے۔ 58 ہزار سے زائد فلسطینی جن میں اکثریت عورتوں اور بچوں کی ہے، اسرائیلی بمباری میں مارے جا چکے ہیں۔امدادی سامان کی ناکہ بندی، ہسپتالوں، پناہ گزین کیمپوں اور امدادی قافلوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جانا تمام انسانی اور قانونی حدود کو پار کر چکا ہے۔ یہ نہ صرف بین الاقوامی قوانین، اقوام متحدہ کی قراردادوں بلکہ عالمی عدالت انصاف کے لازمی اقدامات کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ یہ اجتماعی سزا اب ختم ہونی چاہیے۔ مزید خاموشی تاریخ کا جرم بن جائے گی۔
اسحاق ڈارنے مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے پاکستان کی جانب سے چھ نکاتی لائحہ عمل پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اب سنجیدگی کے ساتھ فوری اقدامات کرنے ہوں گے، یہ وقت ہے کہ درج ذیل کلیدی نکات پر قابل اعتماد اور مؤثر بین الاقوامی عمل یقینی بنایا جائے:
فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی، اور اقوام متحدہ کی قرارداد 2735 پر مکمل عمل درآمد
مکمل اور بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی، خصوصاً خوراک اور ادویات کی
اقوام متحدہ کی ایجنسی UNRWA کی مالی و سیاسی حمایت
اسرائیل کو جنگی جرائم پر عالمی سطح پر جوابدہ ٹھہرانا
دو ریاستی حل کے لیے ایک ناقابلِ واپسی سیاسی عمل کی بحالی
ریاستِ فلسطین کو عالمی سطح پر تسلیم کرنا اور اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینا
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ مسئلہ فلسطین اقوام متحدہ اور عالمی برادری کے لیے ایک امتحان ہے۔ پاکستان فلسطینی عوام کے ناقابل تنسیخ حقِ خود ارادیت، اور ایک قابلِ عمل، خودمختار اور جغرافیائی لحاظ سے مستقل ریاستِ فلسطین کے قیام کے لیے، 1967 سے پہلے کی سرحدوں اور القدس الشریف کو دارالحکومت بنانے کے اصولی مؤقف پر قائم ہے۔
انہوں نے اپنے خطاب کے دوران زور دیتے ہوئے کہا کہ اس کانفرنس کا نتیجہ درج ذیل عملی وعدوں کی صورت میں سامنے آنا چاہیے:

  1. دو ریاستی حل کو پائیدار امن کی واحد راہ کے طور پر تسلیم کرنا۔
  2. اسرائیل کا فوری طور پر غزہ سے انخلا اور اس کی تعمیر نو میں حمایت، جیسا کہ قرارداد 2735 اور او آئی سی – عرب منصوبے میں طے کیا گیا ہے۔
  3. فلسطینی عوام کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی تحفظاتی نظام کی تعیناتی اور ادارہ جاتی صلاحیتوں کی تعمیر کے لیے ایک متعین ٹائم لائن کی حمایت۔
  4. جبری بے دخلی یا آبادیاتی تبدیلی کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرنا اور اس کا خاتمہ۔
  5. مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں غیر قانونی اسرائیلی آبادکاری اور الحاق کی مخالفت۔ ہم اسرائیلی پارلیمنٹ کی طرف سے مقبوضہ مغربی کنارے پر خود مختاری کے دعوے کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔
  6. ریاستِ فلسطین کو عالمی سطح پر تسلیم کیے جانے اور اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کی حمایت۔ ہم فرانس کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں اور دیگر ممالک سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فلسطین کو تسلیم کریں اور ریاست کے قیام کے اس عالمی عمل میں حصہ لیں۔
    اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے لیے عوامی انتظامیہ، صحت، تعلیم اور خدمات کی فراہمی جیسے شعبوں میں تکنیکی معاونت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان عرب-او آئی سی منصوبے اور کسی بھی بین الاقوامی تحفظاتی میکنزم میں شمولیت کے لیے بھی آمادہ ہے۔
    خطاب کے اختتام پر اسحاق ڈار نے کہا کہ انصاف میں تاخیر، انصاف سے انکار کے مترادف ہے۔ لیکن جب انصاف نسل در نسل روکا جائے تو اس کے نتائج بہت بھیانک ہوتے ہیں۔ فلسطینی عوام کو اب امید دینی ہوگی۔ وقت آ گیا ہے کہ قبضے کا خاتمہ ہو، فلسطین کو آزادی اور اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دی جائے۔ یہی مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کی سب سے بڑی ضمانت ہے۔
موضوعات : dargazaishaqdarisrealkashmirpalstineununitednations
ShareSend

متعلقہ خبریں

Netanyahu orders the dismantling of illegal Jewish settler outposts in the occupied West Bank.
تازہ ترین

نیتن یاہو کا مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی یہودی آبادکار چوکیوں کے خاتمے کا حکم

7 ستمبر , 2026
Forced displacement of Palestinians from Gaza unacceptable; eight Islamic nations, including Pakistan, deliver a categorical response to Israel.
اہم ترین 2

غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی نامنظور، پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کا اسرائیل کو دوٹوک جواب

6 ستمبر , 2026
New UN global map approved; Africa's true size revealed.
تازہ ترین

اقوام متحدہ کا نیا عالمی نقشہ منظور، افریقہ کا اصل حجم دکھایا گیا

5 ستمبر , 2026
Preservation of local seeds in Gaza, a ray of hope for farmers during war
تازہ ترین

غزہ میں مقامی بیجوں کا تحفظ، جنگ کے دوران کسانوں کے لیے امید کی کرن

5 ستمبر , 2026
Ishaq Dar holds farewell meeting with Ambassador Tahir Andrabi; pays tribute to his services.
تازہ ترین

اسحاق ڈار کی سفیر طاہر اندرابی سے الوداعی ملاقات، خدمات کو خراجِ تحسین

5 ستمبر , 2026
Meeting chaired by Ishaq Dar; review of preparations for upcoming multilateral diplomatic activities.
تازہ ترین

اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اجلاس، آئندہ کثیر الجہتی سفارتی سرگرمیوں کی تیاریوں کا جائزہ

3 ستمبر , 2026
اگلی خبر
امریکی صدر ٹرمپ کے ٹیرف جنگ میں کامیابیاں سمیٹنے کا سلسلہ جاری

امریکی صدر ٹرمپ کے ٹیرف جنگ میں کامیابیاں سمیٹنے کا سلسلہ جاری

یہ بھی پڑھیں

Iran maintains a tough stance once again regarding the Strait of Hormuz.

ایران کا آبنائے ہرمز کے معاملے پر ایک بار پھر سخت موقف برقرار

7 ستمبر , 2026
Alarm bells ring for over 13,000 glaciers in Pakistan.

پاکستان میں 13 ہزار سے زائد گلیشیئرز خطرے کی گھنٹی

7 ستمبر , 2026
Progress on the Greenfield Airport project in Faisalabad

فیصل آباد میں گرین فیلڈ ایئرپورٹ منصوبے پر پیش رفت

7 ستمبر , 2026
Unified tourist visa for Gulf countries to be issued soon Gulf Cooperation Council

خلیجی ممالک کا متحدہ سیاحتی ویزا جلد جاری ہوگا، خلیجی تعاون کونسل

7 ستمبر , 2026
Investment agreement between Pakistan and Australia likely to be signed soon

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سرمایہ کاری معاہدہ جلد طے پانے کا امکان

7 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔