منگل , 20 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین 2

پاک چین دوستی ہر آزمائش پر پورا اتری، مل کر ترقی کریں گے: وزیراعظم

1 سال پہلے
A A
پاک چین دوستی ہر آزمائش پر پورا اتری، مل کر ترقی کریں گے: وزیراعظم
Share on Facebookwhatsapp

تیانجن(پاک ترک نیوز ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی ہر آزمائش پر پورا اتری ہے، دونوں ممالک مل کر ترقی کی منزل حاصل کریں گے، کوئی بھی ہمیں جدا نہیں کر سکتا، پاکستان اور چین تاریخی و ثقافتی اعتبار سے ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کا تیانجن یونیورسٹی کے دورے کے دوران فیکلٹی اور طلبہ سے کلیدی خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تیانجن یونیورسٹی میں موجودگی میرے لئے باعث فخر ہے، پہلی مرتبہ 2017 میں یونیورسٹی کا دورہ کیا، تیانجن یونیورسٹی علم و دانش کی بہترین درس گاہ ہے، یونیورسٹی نے بہترین سائنسدان اور مفکر تیار کئے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ یونیورسٹی کے فارغ التحصیل طلبہ نے چین کی ترقی کے سفر میں عظیم کردار ادا کیا، 200 سے زائد پاکستانی طلبہ تیانجن یونیورسٹی میں زیرتعلیم ہیں، پاکستانی طلبہ اس عظیم درسگاہ سے جدید تعلیم سے آراستہ ہوں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستانی طلبہ پاکستان کے سفیر ہیں، یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہو کر ملکی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں، پاک چین دوستی باہمی اعتماد، احترام اور پرخلوص محبت کی بنیاد پر قائم ہے، پاک چین دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے، دونوں ممالک نے ہر مشکل میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاک چین دوستی اور تعلقات اتنے ہی دیرینہ ہیں جتنے کہ شاہراہ ریشم ہے، پاکستان اور چین تاریخی و ثقافتی اعتبار سے ایک دوسرے سے جڑے ہیں، شاہراہ قراقرم دونوں ملکوں کے درمیان دوستی کا ایک عظیم منصوبہ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان مسلم دنیا کا پہلا ملک تھا جس نے عوامی جمہوریہ چین کو تسلیم کیا، شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ نے بھی ایک صدی قبل چین کی ترقی کی پیشگوئی کی تھی، 60 برس قبل بیجنگ جانے والی پہلی بین الاقوامی پرواز کراچی سے روانہ ہوئی۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چین نے جس طرح اپنے 8 کروڑ سے زائد لوگوں کو غربت سے نکالا وہ دنیا کیلئے ماڈل ہے، چین آج دنیا کی ایک بڑی معاشی وفوجی طاقت ہے، ہمیں چین کے ساتھ اپنی مضبوط دوستی پر فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پنگ کے مشترکہ خوشحالی کے وژن نے دنیا کو اپنا گرویدہ کر لیا ہے، عوام کی فلاح وبہبود چین کی حکومت کی ترجیح ہے، غربت کے خاتمے اور مشترکہ خوشحالی کا صدر شی جن پنگ کا وژن ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ غربت کا خاتمہ ہماری حکومت کی ترجیح ہے، پاکستان کی آبادی 60 فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے، آج 30 ہزار پاکستانی طلبا چین میں زیر تعلیم ہیں، یہ طلبا جدید تحقیق، عصری تعلیم اور فنی مہارتوں سے استفادہ کر رہے ہیں، ووکیشنل ٹریننگ وقت کا تقاضا ہے، تعلیم کے میدان میں پاکستانی اور چینی جامعات کے تعاون کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی زرعی گریجویٹس نے چین میں تربیت مکمل کر لی ہے، چینی کمپنی کے تعاون سے پاکستانی نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبے میں ہنرمندبنانے کے پروگرام جاری ہیں، پاک چین دوستی وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہوتی جا رہی ہے۔
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاک چین دوستی کی مشعل اب نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے، آئیں مل کر ترقی و خوشحالی کے دور کا ایک نیا باب رقم کریں۔
اس سےق بل وزیراعظم نے تیانجن یونیورسٹی میں زیرتعلیم پاکستانی طلبہ سے ملاقات کی، انہیں جامعہ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
دوران بریفنگ بتایا گیا کہ تیانجن یونیورسٹی کا شمار چین کی قدیم درسگاہوں میں ہوتا ہے، یونیورسٹی میں انجیئنرنگ، سائنس، مینجمنٹ، قانون، آرٹس اور طب کی اعلیٰ تعلیم دی جا رہی ہے، تیانجن یونیورسٹی کا چین کی صنعتی اور سائنسی ترقی میں کردار اہم ہے، پاکستان اور چین کے طلبہ کے درمیان یونیورسٹی پل کا کردار ادا کر رہی ہے۔

موضوعات : chinaprimeministershahbazsharifsummit
ShareSend

متعلقہ خبریں

The World Green Economy Summit will begin tomorrow.
تازہ ترین

ورلڈ گرین اکانومی سمٹ کل سے شروع ہو گی

20 اکتوبر , 2026
Prime Minister's visit to Peshawar postponed today
تازہ ترین

وزیراعظم کا آج دورہ پشاور ملتوی

20 اکتوبر , 2026
Test of a strategic missile from China's third-generation nuclear submarine
تازہ ترین

 چین کی تیسری نسل کی جوہری آبدوز سے تزویراتی میزائل کا تجربہ

20 اکتوبر , 2026
A revolution in the world of rail, China's 400 kmh train is ready
تازہ ترین

ریل کی دنیا میں انقلاب ،چین کی 400کلومیٹر فی گھنٹہ چلنے والی ٹرین تیار

20 اکتوبر , 2026
Prime Minister Shehbaz Sharif will visit Peshawar today.
تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف آج پشاور کا دورہ کریں گے

20 اکتوبر , 2026
Russia and China did not provide significant help regarding the Iran issue, says Donald Trump.
تازہ ترین

ایران کے معاملے پر روس اور چین نے خاطر خواہ مدد نہیں کی، ڈونلڈ ٹرمپ

20 اکتوبر , 2026
اگلی خبر
یوٹیلیٹی سٹورز پورے پاکستان میں آج سے بند، ملازمین کیلئے 19.5 ارب روپے کا پیکیج

یوٹیلیٹی سٹورز پورے پاکستان میں آج سے بند، ملازمین کیلئے 19.5 ارب روپے کا پیکیج

یہ بھی پڑھیں

Sindh Cabinet decides to make the Mir Raza case report public

سندھ کابینہ کا میر رضا کیس کی رپورٹ منظرِ عام پر لانے کا فیصلہ

20 اکتوبر , 2026
Is a centuries-old secret of Mars about to be revealed

کیامریخ کا صدیوں پرانا راز کھلنے والا ہے؟

20 اکتوبر , 2026
Sohail Afridi was seeking approval for the negotiation draft from Afghanistan, says Tariq Fazal Chaudhry.

سہیل آفریدی مذاکراتی مسودے کی منظوری افغانستان سے لے رہے تھے، طارق فضل چوہدری

20 اکتوبر , 2026
Government once again invites opposition to talks

حکومت کی اپوزیشن کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت

20 اکتوبر , 2026
Poppy seeds in the colors of the Palestinian flag become a source of concern for the occupying state of Israel.

فلسطینی پرچم کے رنگوں پر مشتمل خشخا ش کا بیج قابض اسرائیل کی پریشانی کا باعث

20 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔