کراچی ( پاک ترک نیوز) ڈرگ کوئین انمول عرف پنکی کو کراچی کی 3عدالتوں میں پیش کیا گیا ، ملیر کی عدالت نے پنکی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا، سٹی کورٹ میں پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیا ، ملزمہ کو چہرہ ڈھانپ کرعدالت لایا گیا، ، انمول عرف پنکی کی چیخ و پکار، پولیس پر جھوٹے مقدمات قائم کرنے کا الزام لگا دیا ،اہلکارں سےہاتھا پائی بھی کی ۔
پنکی نے کہا مجھے بائیس دن سے اٹھایا ہوا ہے،لاہور سے گرفتار کر کے کراچی لایا گیا،مجھ پر تشدد کیا گیا۔جس گھر سے منشیات برآمد کی گئی وہ پچیس سال سے بند تھا،مجھے ڈرایا گیا ،پوری فیملی کو بند کرنے کی دھمکی دی گئی۔۔جج نے ملزمہ کو کہاآرام سے بیٹھ جائیں ،پانی پیئں ،یہ سٹی کورٹ ہے یہاں آپ کو کوئی ہراساں نہیں کرے گا، تفتیشی افسر کا کہناہے ملزمہ بہت شاطر ہے ،بار بار بیان بدل رہی ہے ،عدالت کے باہر دھکم پیل میں پنکی کے جوتے گرگئے۔












