ہفتہ , 12 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین 2

مہنگائی کے خلاف عوامی احتجاج، ایران میں حالات سنگین

8 مہینے پہلے
A A
مہنگائی کے خلاف عوامی احتجاج، ایران میں حالات سنگین
Share on Facebookwhatsapp

تہران: (پاک ترک نیوز) ایران میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور شدید معاشی دباؤ کے خلاف شروع ہونے والا عوامی ردعمل اب ایک وسیع ملک گیر احتجاج کی شکل اختیار کر چکا ہے۔
تازہ اطلاعات کے مطابق مظاہرے ملک کے27 صوبوں میں پھیل چکے ہیں، جہاں 250 سے زائد شہروں اور علاقوں میں احتجاجی سرگرمیاں جاری ہیں، جس کے باعث مجموعی صورتحال غیر معمولی طور پر کشیدہ ہو گئی ہے۔


مختلف شہروں سے مظاہرین اور سیکیورٹی اداروں کے درمیان تصادم کی خبریں سامنے آ رہی ہیں، جبکہ انسانی حقوق کے ادارے ہلاکتوں میں اضافے کی تصدیق کر رہے ہیں۔
ہیومن رائٹس ایکٹیویسٹ نیوز ایجنسی کے مطابق اب تک ان مظاہروں کے دوران کم از کم 35 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
دوسری جانب نیم سرکاری فارس نیوز ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کو بھی بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ رپورٹ کے مطابق حالیہ جھڑپوں میں تقریباً 250 پولیس اہلکار اور بسیج فورس کے 45 رضاکار زخمی ہوئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے سے زائد عرصے سے جاری اس عوامی تحریک کے دوران 1200 سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جن میں بڑی تعداد نوجوانوں اور طلبہ کی بتائی جا رہی ہے۔
مختلف جامعات میں بھی علیحدہ علیحدہ احتجاجی مظاہرے دیکھے گئے ہیں، جہاں طلبہ حکومت کی معاشی پالیسیوں پر شدید تنقید کر رہے ہیں۔
احتجاج کرنے والوں کا مؤقف ہے کہ مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ روزمرہ اشیا کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے کے باعث گھریلو اخراجات پورے کرنا مشکل ہو چکا ہے اور حکومت فوری اور مؤثر اقدامات میں ناکام دکھائی دے رہی ہے۔
عوامی غصے کو کم کرنے کے لیے ایرانی حکومت نے ایک ہنگامی مالی ریلیف پیکج کا اعلان کیا ہے۔ حکومتی بیان کے مطابق شہریوں کو آئندہ چار ماہ تک ماہانہ سات ڈالر فراہم کیے جائیں گے، تاکہ مہنگائی کے اثرات میں عارضی کمی لائی جا سکے۔


حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام وقتی ریلیف ہے جبکہ معیشت کو سنبھالنے کے لیے مزید پالیسی اقدامات زیر غور ہیں۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قلیباف نے بھی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی مطالبات کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔
ان کے مطابق حکومت کو عوام کی مشکلات کا ادراک ہے، تاہم انہوں نے اس خدشے کا اظہار بھی کیا کہ بعض عناصر احتجاج کی آڑ میں بیرونی ایجنڈے کو فروغ دینے کی کوشش کر سکتے ہیں۔
ادھر ہلاکتوں میں اضافے کے بعد عالمی سطح پر بھی تشویش بڑھنے لگی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں خبردار کیا ہے کہ اگر ایران میں پرامن مظاہرین کے خلاف طاقت کا بے جا استعمال جاری رہا تو امریکا اس معاملے میں مداخلت پر غور کر سکتا ہے۔

موضوعات : Donald TrumpiranprotestUSA
ShareSend

متعلقہ خبریں

ایران کے حساس جوہری مقام پر تعمیراتی سرگرمیوں کا انکشاف
تازہ ترین

ایران کے حساس جوہری مقام پر تعمیراتی سرگرمیوں کا انکشاف

11 ستمبر , 2026
امریکا نے GPS جام ہونے کا توڑ ڈھونڈ لیا
تازہ ترین

امریکا نے GPS جام ہونے کا توڑ ڈھونڈ لیا

11 ستمبر , 2026
امریکا کے ہر شہری پر ایک کروڑ 17لاکھ کا قرضہ
تازہ ترین

امریکا کے ہر شہری پر ایک کروڑ 17لاکھ کا قرضہ

10 ستمبر , 2026
Multiple explosions in Iran's Qeshm and Sirik.
تازہ ترین

ایران کے قشم اور سیریک میں متعدد دھماکے

10 ستمبر , 2026
Trump claims war with Iran will end immediately after the US midterm elections.
تازہ ترین

امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران سے جنگ فوری ختم ہوجائے گی، ٹرمپ کا دعویٰ

10 ستمبر , 2026
چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ کا 25 ستمبر کو پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کا اعلان
پاکستان

چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ کا 25 ستمبر کو پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کا اعلان

9 ستمبر , 2026
اگلی خبر
شام کی نئی کرنسی جاری، اسد خاندان کی تصویریں ختم

شام کی نئی کرنسی جاری، اسد خاندان کی تصویریں ختم

یہ بھی پڑھیں

چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تقرری، وزیراعظم کا اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کو خط کا جواب

چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تقرری، وزیراعظم کا اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کو خط کا جواب

11 ستمبر , 2026
لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا حکم

11 ستمبر , 2026
وزیراعظم کا لوڈشیڈنگ پر سخت نوٹس،2گھنٹے سے زائد بجلی بند نہ کرنے کا حکم

وزیراعظم کا لوڈشیڈنگ پر سخت نوٹس،2گھنٹے سے زائد بجلی بند نہ کرنے کا حکم

11 ستمبر , 2026
ایران کے حساس جوہری مقام پر تعمیراتی سرگرمیوں کا انکشاف

ایران کے حساس جوہری مقام پر تعمیراتی سرگرمیوں کا انکشاف

11 ستمبر , 2026
امریکا نے GPS جام ہونے کا توڑ ڈھونڈ لیا

امریکا نے GPS جام ہونے کا توڑ ڈھونڈ لیا

11 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔