جمعرات , 23 جولائی , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
پاک ترک نیوز
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
Home اہم ترین 2

پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بولی کا مرحلہ وار آغاز، 3 کنسورشیم کی بڈز جمع

7 مہینے پہلے
A A
پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بولی کا مرحلہ وار آغاز، 3 کنسورشیم کی بڈز جمع
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد(پاک ترک نیوز ) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کیلئے بولی کا مرحلہ وار آغاز ہو گیا، 3 بڑے بزنس گروپ پی آئی اے کو حاصل کرنے کیلئے میدان میں آئے ہیں۔
قومی ایئر لائن کی نجکاری کیلئے بولی کا عمل مرحلہ وار مکمل کیا جا رہا ہے، نجکاری کمیشن کے تحت بولی دہندگان کے عمل میں تین کنسورشیم شامل ہیں، پہلا کنسورشیم لکی سیمنٹ، حب پاور ہولڈنگز لمیٹڈ، کوہاٹ سیمنٹ لمیٹڈ اور میٹرو وینچرز پر مشتمل ہے۔
دوسرا کنسورشیم عارف حبیب کارپوریشن، فاطمہ فرٹیلائزر، سٹی سکولز پرائیویٹ لمیٹڈ اور لیک سٹی ہولڈنگز لمیٹڈ پر مشتمل ہے جبکہ تیسرے کنسورشیم میں ایئر بلیو پرائیویٹ لمیٹڈ بولی کے عمل میں حصہ لے رہی ہے۔
بولی دہندگان کی طرف سے سیل شدہ بولیاں صبح ساڑھے دس بجے جمع کرائی گئی ہیں، پی آئی اے کی بولی کے لئے ریفرنس قیمت کی منظوری پرائیویٹائزیشن کمیشن بورڈ اور کابینہ کمیٹی برائے نجکاری دیں گے۔
دوپہر ساڑھے تین بجے شروع ہونے والی ایک تقریب میں بولی دہندگان کی موجودگی میں بولیاں کھولی جائیں گی، تقریب میں بولیوں اور ریفرنس قیمت کا اعلان کیا جائے گا، نجکاری کا عمل طے شدہ ضوابط کے مطابق مکمل کیا جائے گا۔
51 سے 100 فیصد حصص کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم کا 92.5 فیصد پی آئی اے پر خرچ ہو گا اور 7.5 فیصد قومی خزانے میں جائے گا۔
بین الاقوامی آبزرورز پی آئی اے کی بولی کا عمل دیکھنے کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
ایوی ایشن ماہر تبسم پردیسی نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی کامیاب نجکاری معیشت کے لئے اہم ہے، پاکستان کے بڑے بزنس گروپس کے پاس بزنس پلان موجود ہے۔

موضوعات : islamabadpiaprivatization
ShareSend

متعلقہ خبریں

Rapidly growing population is the biggest challenge for the country Prime Minister.
اہم ترین 3

تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لئے سب سے بڑا چیلنج ہے،وزیراعظم

23 جولائی , 2026
We will not allow anyone to destroy peace in Balochistan Prime Minister
تازہ ترین

کسی کو بلوچستان کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،وزیراعظم

22 جولائی , 2026
Will the Pakistani public design a new look for PIA themselves Canva proposes a national competition.
تازہ ترین

پاکستانی عوام پی آئی اے کا نیا روپ خود ڈیزائن کریں گے؟ کینوا کی قومی مقابلے کی تجویز

22 جولائی , 2026
Government's austerity policy maintained
تازہ ترین

حکومت کی کفایت شعاری پالیسی برقرار

20 جولائی , 2026
Timely completion of development projects is the government's top priority, says PM
تازہ ترین

ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیراعظم

20 جولائی , 2026
تقاریب میں بیٹھنے کی ترتیب،ارکان پارلیمنٹ کی شکایت پر وزیراعظم کا نوٹس ،کمیٹی تشکیل
تازہ ترین

تقاریب میں بیٹھنے کی ترتیب،ارکان پارلیمنٹ کی شکایت پر وزیراعظم کا نوٹس ،کمیٹی تشکیل

16 جولائی , 2026
اگلی خبر
صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ میں طیارے تباہ ہونے کا ذکر کر دیا

صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ میں طیارے تباہ ہونے کا ذکر کر دیا

یہ بھی پڑھیں

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 59لاکھ ڈالر کی کمی

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 59لاکھ ڈالر کی کمی

23 جولائی , 2026
آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،وزیراعظم

آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،وزیراعظم

23 جولائی , 2026
امریکا جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرائے گا، ٹرمپ

امریکا جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرائے گا، ٹرمپ

23 جولائی , 2026
پہلا ون ڈے ،پاکستان ویمن ٹیم نے سری لنکا کو شکست دیدی

پہلا ون ڈے ،پاکستان ویمن ٹیم نے سری لنکا کو شکست دیدی

23 جولائی , 2026
بلوچستان پاکستان کا فخر ،امن لائیں گے ، فیلڈ مارشل

بلوچستان پاکستان کا فخر ،امن لائیں گے ، فیلڈ مارشل

23 جولائی , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

فیس بک ٹویٹر انسٹاگرام یوٹیوب

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Urdu
English