تہران(پاک ترک نیوز ) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان میں اسرائیل کے حملوں سے جنگ بندی کی خلاف ورزی ہوئی ہے،لبنان پر حملے جنگ بندی مذاکرات کو بے معنی بنا دیں گے،ایران لبنانی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی،،دوسری اجب ایرانی اسپیکر پارلیمنٹ محمد باقر قالبیاف نے کہا لبنان اور مزاحمتی گروہ بطور ایران کے اتحادی جنگ بندی کا لازمی حصہ ہیں،اس میں انکار یا پیچھے ہٹنے کی کوئی گنجائش نہیں،جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی بہت واضح قیمت ہو گی،سخت ردعمل دیا جائے گا












