Friday , 24 July , 2026
  • Login
پاک ترک نیوز
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home Most important

اندرونی و بیرونی چیلنجز کے مدمقابل  بنیان مرصوص  کی مانند یکجا کھڑے ہیں،فیلڈ مارشل

3 months ago
A A
اندرونی و بیرونی چیلنجز کے مدمقابل  بنیان مرصوص  کی مانند یکجا کھڑے ہیں،فیلڈ مارشل
Share on FacebookWhatsApp

راولپنڈی (پاک ترک نیوز)چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نےکہا ہےکہ تمام اندرونی و بیرونی چیلنجز کے مدمقابل ‘بنیان مرصوص’ کی مانند یکجا کھڑے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  چیف آف ڈیفنس فورسز  فیلڈ مارشل عاصم منیر کی  زیر صدارت  275  ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے مسلح افواج، قانون نافذ کرنے  والے اداروں  اور مادروطن کے دفاع میں جانوں کا  نذرانہ پیش کرنے والے شہریوں کو خراج عقیدت پیش کیا اورکہا کہ شہدا کی لازوال قربانیاں ہمیشہ پاکستان کی قومی سلامتی، اتحاد اور استقامت کی بنیاد بنی رہیں گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نےکہا کہ  دہشت گرد نیٹ ورکس کے مکمل خاتمے اور  ان کے معاون انفرا اسٹرکچر کی تباہی کی جائےگی، پاکستان کی سرزمین کو کسی بھی شرانگیز کارروائی سے روکنے کے لیے  موجودہ آپریشنل رفتار برقرار رکھی جائے گی۔ فورم نے آپریشن غضب للحق کے ذریعے دہشت گردوں اور ان کے معاون انفرااسٹرکچرکی مسلسل تباہی کا احاطہ کیا۔

فورم نےکہا کہ افغان طالبان رجیم کی غیرمنطقی  اورگمراہ کن پالیسی کے تحت خوارج اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کوپناہ گاہیں فراہم کی جارہی ہیں، افغان طالبان رجیم کی دہشت گردی کو سپورٹ افغان عوام کے مفادات کے مکمل برعکس ہے، افغان طالبان رجیم اب اپنے عوام کے سامنے  پوری طرح بے نقاب ہوچکا ہے۔

فورم کا کہنا تھا کہ  افغان طالبان رجیم مسلسل پروپیگنڈا کے تحت پاکستان پرافغانستان کے اندر شہریوں کو نشانہ بنانےکا جھوٹا الزام لگارہا ہے، یہ گمراہ کن بیانیہ افغان طالبان رجیم کی ایک منظم ڈس انفارمیشن مہم کا حصہ ہے، اس مہم کا مقصد اپنی اندرونی ناکامیوں سے توجہ ہٹانا  اور خود کو مظلوم پیش کرنے کا ڈرامہ رچانا ہے۔پاکستان واضح کرتا ہے کہ ہماری دفاعی کاروائیاں صرف دراندازوں، دہشت گردوں کے خلاف ہیں، ہماری کاروائیاں دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور معاون انفرااسٹرکچرکےخلاف درست اہداف پر مبنی ہیں، ابھرتی ہوئی جیو پولیٹیکل پیشرفت علاقائی استحکام پرگہرا اثر ڈال سکتی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈرز کانفرنس میں علاقائی کشیدگی سے بچاؤ  اور تحمل اختیار کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔ فورم کا کہنا تھا کہ  پاکستان مسلسل ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئےخطے میں استحکام کے فروغ کی حمایت کرتا ہے، پاکستان صورتحال کو مزید خراب ہونے سے روکنے کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے، خطہ میں امن اوراستحکام کا دارومدارباہمی تحمل، ذمہ داری اورخودمختاری کے احترام پرمبنی ہے۔

فورم کا کہنا تھا کہ  قومی سطح پرمعرکہ حق کی یاد منانا بھارتی متکبرانہ سیاسی سوچ کے لیے واضح پیغام ہے، بھارتی متکبرانہ سیاسی سوچ کو  واضح پیغام ہےکہ  پاکستانی قوم متحد، مضبوط اور ہر لحاظ سے مکمل طور پر تیار ہے۔

فورم نےمقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری مظالم، ماورائے عدالت قتل اور آبادیاتی تبدیلیوں کی شدید مذمت کی، فورم نے  مقبوضہ کشمیرکے عوام کی منصفانہ جدوجہد کے لیے پاکستان کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز نے کمانڈروں کو ہدایت کی  ابھرتے ہوئے خطرات کے  پیش نظر مستعدی  اور  آپریشنل تیاری کی اعلیٰ سطح کو  برقرار  رکھیں۔ چیف آف ڈیفنس فورسز  نے  پیشہ ورانہ مہارت کے تسلسل اور مربوط ردِعمل کے لیے اقدامات کی ضرورت پر  زور دیا۔ آرمی چیف  نے روایتی و غیر روایتی دونوں نوعیت کے چیلنجز  سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کی ضرورت پر  زور دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے معرکہ حق کا یادگار سال مکمل ہونے پر قوم اور مسلح افواج کو مبارک باد پیش کی، فیلڈ مارشل نے معرکہ حق کو ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔

فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ معرکہ حق قومی اتحاد، اجتماعی عزم اور پاکستان کی خودمختاری کی ہر قیمت پر تحفظ کے غیر متزلزل عہد کی عکاسی کرتا ہے، معرکہ حق عوام، حکومت اور افواج پاکستان کے درمیان غیر متزلزل ہم آہنگی کی علامت ہے، تمام اندرونی و بیرونی چیلنجز کے مدمقابل ‘بنیان مرصوص’ کی مانند یکجا کھڑے ہیں۔

 چیف آف ڈیفنس فورسز نے مسلح افواج کی تیاری، پیشہ ورانہ مہارت اور جنگی صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہار کیا، چیف آف ڈیفنس فورسز نے انسداد دہشت گردی کارروائیوں میں کمانڈرز اور فارمیشنز کے عزم، مستعدی اورکامیابی کو سراہا۔

Tags: comnderField Marshalpakarmy
ShareSend

Related Posts

بلوچستان پاکستان کا فخر ،امن لائیں گے ، فیلڈ مارشل
اہم ترین 2

بلوچستان پاکستان کا فخر ،امن لائیں گے ، فیلڈ مارشل

23 July , 2026
فیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر  داخلہ کی ملاقات
اہم ترین 2

فیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر داخلہ کی ملاقات

21 July , 2026
فیلڈ مارشل سے کینیڈین وزیر خارجہ کی ملاقات
Pakistan

فیلڈ مارشل سے کینیڈین وزیر خارجہ کی ملاقات

20 July , 2026
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ترکیہ کے صدر سے ملاقات
اہم ترین 2

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ترکیہ کے صدر سے ملاقات

14 July , 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر ترکیہ پہنچ گئے
اہم ترین 2

فیلڈ مارشل عاصم منیر ترکیہ پہنچ گئے

13 July , 2026
وزیراعظم کی آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ میں شرکت ،استنبول چلے گئے ،فیلڈمارشل کی وطن واپسی
Most important

وزیراعظم کی آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ میں شرکت ،استنبول چلے گئے ،فیلڈمارشل کی وطن واپسی

3 July , 2026
Next Post
ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں گے تو دنیا خطرے میں پڑ جائے گی ،ٹرمپ

ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں گے تو دنیا خطرے میں پڑ جائے گی ،ٹرمپ

Read this too

Ishaq Dar and Abbas Araghchi meet in Kyrgyzstan.

اسحاق ڈار اور عباس عراقچی کی کرغزستان میں ملاقات

24 July , 2026
Major attack by anti-Taliban group in Badakhshan; 15 Taliban fighters killed in clashes.

بدخشان میں طالبان مخالف گروپ کا بڑا حملہ، جھڑپوں میں 15طالبان فوجی ہلاک

24 July , 2026
India is behind the terrorism in Pakistan Prime Minister

پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے،وزیراعظم

24 July , 2026
Petrol price increases every day. Every day a new burden on the people.

ہر روز پٹرول مہنگا۔ ہر روز عوام پر نیا بوجھ

24 July , 2026
Different rates at every petrol pump A new problem for the public.

ہر پٹرول پمپ پر الگ ریٹ؟ عوام کے لیے نئی مشکل

24 July , 2026

About Us

"Pak Turk News is an unbiased Urdu news website committed to delivering timely and authentic reports, analyses, and feature articles on important news from Pakistan, Turkey, and around the world to its Urdu-speaking readers. We offer a new perspective on Pak-Turk relations, global politics, economy, culture, and social issues, enabling readers to stay informed, conscious, and influential.

  • Homepage
  • Pakistan
  • Latest
  • Turkish
  • World
  • About Us
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Declaration of non-attachment
  • Contact

Follow us on social media

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

English
Urdu