کولمبو ( پاک ترک نیوز) ٹی ٹونٹی ورلڈ کے افتتاحی میچ میں پاکستان ٹیم 149رنز کے ہدف کے تعاقب میں مشکلات کا شکار ہو گئی ۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا میں کھیلے جا رہے ہیں پاکستان اور نیدر لینڈز کیخلاف میچ میں پاکستان کے 5کھلاڑی 101رنز کیخلاف پویلین لوٹ گئے ۔
پاکستان کی ٹیم نے نیدر لینڈ کے 147رنز کے جواب میں پراعتماد بیٹنگ کا آغاز کیا تاہم صائم ایوب 27رنز کے مجموعی سکور پر پہلے آئوٹ ہونیوالے کھلاڑی تھے جنہوں نے 24رنز سکور کئے ۔
کپتان سلمان علی آغا بھی خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے اور محض 12رنز کے ہی مہمان ثابت ہوئے ۔ عثمان خان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے ۔ مایہ ناز بلے باز بابراعظم 15رنز ہی بنا سکے ۔
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا ۔
نیدر لینڈز نے 19.5اوورز میں 147رنز سکور کئے ۔ نیدر لینڈز کی جانب سے کپتان ایڈورڈز نے 37جبکہ لیڈز نے 30رنز سکور کئے ۔
پاکستان کی جانب سے سلمان مرزا نے تین جبکہ ابرار اور صائم ایوب نے دو دوک کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔












