اسلام آباد (پاک ترک نیوز ) تحریک انصاف کے ارکان کی حکومتی ارکان سے ملاقات ہوئی ہے ،پی ٹی آئی کی قیادت میں اپوزیشن کا وفد اسد قیصر کی قیادت میں وزیر خزانہ کے چیمبر میں پہنچا
اپوزیشن ارکان نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی ،حکومتی وفد میں وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ اور وفاقی وزیر امیر مقام شامل تھے،ملاقات میں سابق فاٹا کی این ایف سی میں شمولیت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا
یہ بھی پڑھیں : قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر رانا تنویر اور پی ٹی آئی ارکان میں تلخ کلامی
اسد قیصر کا کہنا تھا ہم نے فاٹا اور پاٹا کے حوالے سے حکومتی وقت سے بات چیت کی ہے۔ہم نے واضح کیا کہ وہاں پر ٹیکس نہیں لگانا چاہیے۔تمباکو پر ٹیکس کے حوالے سے بھی حکومتی وفد سے بات کی
اسد قیصر نے کہا سیاسی معاملات پر بات نہیں ہوئی لیکن ہماری بھی خواہش ہے میثاق جمہوریت ہو،میثاق جمہوریت کے لیے ہم تیار ہیں ملک ہمارا ہے فوج بھی ہماری ہے،حکومتی وفد نے ہمارے نقات کو تسلیم کرنے کی حامی بھری ہے












