گلگت (پاک ترک نیوز )چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنی بات منوا لی۔پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان گلگت بلتستان کی حکومت بنانے کے معاملات طے پاگئے
ذرائع کے مطابق ن لیگ نے گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی کی حکومت کو ووٹ دینے کی حامی بھرلی۔
یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر میں پی پی کو جھٹکا ،چودھری رشید مسلم لیگ ن میں شامل
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے گلگت بلتستان میں حکومت بنانے کے لیے نمبر پورے کرلیے۔گلگت بلتستان میں وزیر اعلیٰ جیالا ہوگا۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کو گلگت بلتستان میں حکومت بنانے کے لیے 17 نمبرز درکار ہیں۔گلگت بلتستان میں ن لیگ نے پیپلز پارٹی سے گورنر شپ کا مطالبہ کررکھا ہے۔












