بیجنگ (پاک ترک نیوز )چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے ایران، امریکا مفاہمتی یادداشت پر تبادلہ خیال کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا کہ مفاہمتی یادداشت کے مواقع سے ایران اور چین دوطرفہ تعاون کو فروغ دے سکتے ہیں۔ عباس عراقچی نے مذاکراتی عمل اور معاہدے میں حمایت پر چین کا شکریہ بھی ادا کیا۔
چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا کہ ایران کی اپنی خودمختاری اور سلامتی و تحفط کے جائز دعووں اور کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ آبنائے ہرمز میں نیویگیشن کے مسئلے کو مناسب طریقے سے حل کیا جانا چاہیے۔












