اسلام آباد (پاک ترک نیوز )بانی تحریک انصاف عمران خان کی بہن نورین نیازی کا معرکہ حق اور پاک فوج سے متعلق متنازع بیان سامنے آگیا۔
بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی نے ایک انٹرویو میں معرکۂ حق کے معاملے پر افواجِ پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
نورین نیازی نے کہا کہ معرکۂ حق افواجِ پاکستان اور مودی کا گٹھ جوڑ تھا، بھارت نے اسرائیل کے کہنے پر پاکستان پر حملہ کرنے سے گریز کیا کیونکہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم کرنے جا رہا تھا۔
بانی پی ٹی آئی کی نورین نیازی کا معرکہ حق اورپاک فوج سےمتعلق ایک بارپھرمتنازعہ بیان سامنے آگیا
یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے ملاقاتوں کاکیس سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر
ماہرین کےمطابق نورین نیازی کے الفاظ، لب و لہجہ اور یہ سوچ بانی پی ٹی آئی کے اس مخصوص بیانیے کی عکاسی کرتے ہیں جس کا محور صرف اور صرف ذاتی مفادہے۔
ماہرین کے مطابق بانی پی ٹی آئی،اس کی بہنیں اورخاندان اپنےذاتی مفادات کےحصول کیلئے ملکی سالمیت کو بھی داؤ پر لگایا جا سکتا ہے ،












