لاہور(پاک ترک نیوز)لاہور کے علاقے ڈیفنس میں غیرملکی خواتین کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جبکہ ان سے لاکھوں ڈالر تاوان بھی طلب کرلیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے متاثرہ خواتین سے بیرون ملک دوستی کی اور انہیں پاکستان بلا لیا۔ 29 جون کو دونوں خواتین لاہور پہنچیں، ملزم دونوں خواتین کو ڈیفنس میں واقع گھر میں لے گیا۔
ایف آئی آر کے مطابقایک خاتون سے زیادتی کی کوشش کی گئی جبکہ دوسری خاتون کو تین ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ خواتین کا بیرون ملک رابطہ کروا کر ڈیڑھ ملین ڈالر تاوان مانگا گیا۔












