کراچی (پاک ترک نیوز) منشیات کیس میں ملزمہ انمول عرف پنکی کے جسمانی ریمانڈپر فیصلہ محفوظ کر لیاگیا۔ جوڈیشل کمپلیکس کے کمرہ عدالت میں شور شرابہ ہوا ہے ،پنکی کیس میں پیشی کے موقع پر صحافیوں کو کمرہ عدالت میں داخلے سے روک دیا گیا، اہلکاروں کی جانب سے صحافیوں کو دھکے مارے گئے ، پولیس اہلکاروں نے صحافیوں کو دھمکیاں دیں ،اہلکاروں نے کہا یہ آپ کا پریس کلب نہیں ہے یہ ہماری جگہ ہے، ہم جو چاہئے کریں،ملزمہ نے بھی پولیس پر تشدد کا الزام لگایا ہے کہا ایس آئی اونے تھپڑ مارے ،مجھے کہا گیا منیب بٹ کا نام لینا ہے، مجھے بیس روزسے اٹھایا گیا ہے












