کراچی ( پاک ترک نیوز) کراچی میں منشیات کوئین انمول عرف پنکی سے رابطوں پر سی ٹی ڈی کے دو اہلکار ملازمت سے برخاست کر دیئے گئے ۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق برخاست کیے جانے والوں میں کانسٹیبل علی قریشی اور اے ایس آئی کفیل شامل ہیں ، دونوں پر گزشتہ سالوں میں پنکی سے رابطوں کا الزام تھا ، کفیل اعوان نے چند برس قبل پنکی کے ایک بائیک رائیڈر کو پکڑا تھا۔رائیڈر کی گرفتاری کے بعد پنکی سے رابطے بڑھائے گئے تھے ۔
دونوں اہلکاروں کے خلاف انکوائری رپورٹ مکمل ہونے پر ملازمت سے برخاست کردیا گیا۔چند روز قبل علی قریشی اور کفیل کو حراست میں بھی لیا گیا تھا ، دونوں کے باضابطہ طور پر بیانات بھی قلمبند کیے گئے تھے ،کفیل اعوان اور علی قریشی کے موبائل فون کا فارنزک بھی کیا گیا تھا دونوں اہلکاروں کے بینک اکائونٹس کی تفصیلات بھی حاصل کی گئی تھیں۔












