Friday , 24 July , 2026
  • Login
پاک ترک نیوز
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home Pakistan

آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر بلاول بھٹو برہم، اہم اجلاس طلب، بڑے فیصلوں کا امکان

2 months ago
A A
آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر بلاول بھٹو برہم، اہم اجلاس طلب، بڑے فیصلوں کا امکان
Share on FacebookWhatsApp

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آزاد جموں و کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کی آزاد کشمیر قیادت کا اہم اجلاس آج شام اسلام آباد میں طلب کر لیا۔
پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری آزاد کشمیر میں پیدا ہونے والی حالیہ سیاسی کشیدگی اور حکومتی اقدامات پر ناخوش ہیں۔ اسی تناظر میں انہوں نے پارٹی رہنماؤں اور تنظیمی عہدیداروں کو ہنگامی مشاورت کے لیے طلب کیا ہے تاکہ موجودہ حالات کا جائزہ لیا جا سکے اور آئندہ کی حکمت عملی مرتب کی جا سکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، عوامی ردعمل، حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی سمیت مختلف امور زیر غور آئیں گے۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے پارٹی پالیسی اور سیاسی حکمت عملی کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے بعد پارٹی کی جانب سے باضابطہ مؤقف اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان بھی متوقع ہے، جس سے آزاد کشمیر کی سیاست پر اہم اثرات مرتب ہو سکتے ہیں

واضح رہے کہ دو روز قبل حکومت آزاد جموں و کشمیر نے ایکشن کمیٹی کو کالعدم تنظیم قرار دینے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد سیاسی اور عوامی حلقوں میں بحث کا آغاز ہوگیا۔
کالعدم قرار دی گئی جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے 9 جون کو آزاد کشمیر بھر میں ہڑتال کی کال دے رکھی ہے۔ ہڑتال کے اعلان کے بعد مختلف شہروں میں سیاسی سرگرمیوں اور مشاورت کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے جبکہ انتظامیہ بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق آزاد کشمیر میں حالیہ پیش رفت نے سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ کر دیا ہے اور ایسے وقت میں بلاول بھٹو زرداری کا اجلاس طلب کرنا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ پیپلز پارٹی خطے کی بدلتی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

Tags: ajkazad kashmirbilawalmeetingppp
ShareSend

Related Posts

نوازشریف کی آزاد کشمیر کا وزیر اعظم بننے کی خواہش
Pakistan

نوازشریف کی آزاد کشمیر کا وزیر اعظم بننے کی خواہش

21 July , 2026
آزاد کشمیر کے الیکشن میں  ن لیگ کو شکست دیں گے،بلاول بھٹو
Pakistan

آزاد کشمیر کے الیکشن میں  ن لیگ کو شکست دیں گے،بلاول بھٹو

19 July , 2026
بلاول بھٹو زرداری مظفر آباد سے اسلام آباد پہنچ گئے
Pakistan

بلاول بھٹو زرداری مظفر آباد سے اسلام آباد پہنچ گئے

16 July , 2026
اسحاق ڈار اور بلاول بھٹو زرداری کی  ملاقات
The 3 most important

اسحاق ڈار اور بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات

14 July , 2026
احتجاج میں طلبا کو شامل کرنے پر کچھ ہوا تو ذمہ دار کالعدم ایکشن کمیٹی ہوگی، حکومت آزاد جموں و کشمیر
Pakistan

احتجاج میں طلبا کو شامل کرنے پر کچھ ہوا تو ذمہ دار کالعدم ایکشن کمیٹی ہوگی، حکومت آزاد جموں و کشمیر

12 July , 2026
Azad Kashmir elections PPP forms coordination committee from central Punjab
Latest

آزاد کشمیر الیکشن ،پیپلز پارٹی کی وسطی پنجاب سے کوآرڈینیشن کمیٹی تشکیل

11 July , 2026
Next Post
New video of US Navy ship Gerald Ford engulfed in flames sparks panic

آگ سے متاثرہ امریکی بحریہ بیڑے جیرالڈ فورڈ کی نئی وڈیو نے تہلکہ مچا دیا

Read this too

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 59لاکھ ڈالر کی کمی

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 59لاکھ ڈالر کی کمی

23 July , 2026
آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،وزیراعظم

آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،وزیراعظم

23 July , 2026
امریکا جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرائے گا، ٹرمپ

امریکا جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرائے گا، ٹرمپ

23 July , 2026
پہلا ون ڈے ،پاکستان ویمن ٹیم نے سری لنکا کو شکست دیدی

پہلا ون ڈے ،پاکستان ویمن ٹیم نے سری لنکا کو شکست دیدی

23 July , 2026
بلوچستان پاکستان کا فخر ،امن لائیں گے ، فیلڈ مارشل

بلوچستان پاکستان کا فخر ،امن لائیں گے ، فیلڈ مارشل

23 July , 2026

About Us

"Pak Turk News is an unbiased Urdu news website committed to delivering timely and authentic reports, analyses, and feature articles on important news from Pakistan, Turkey, and around the world to its Urdu-speaking readers. We offer a new perspective on Pak-Turk relations, global politics, economy, culture, and social issues, enabling readers to stay informed, conscious, and influential.

  • Homepage
  • Pakistan
  • Latest
  • Turkish
  • World
  • About Us
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Declaration of non-attachment
  • Contact

Follow us on social media

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

English
Urdu