راولپنڈی (پاک ترک نیوز ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے وزیراعظم شہباز شریف کی مذاکرات کی پیشکش کو خوش آئند قرار دیدیا۔
میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ شہباز شریف کی پیشکش زبانی جمع خرچ نہیں ہونی چاہیے، وزیراعظم نے آج تک نیک نیتی سے اپوزیشن کی طرف ہاتھ نہیں بڑھایا ہے۔
انہوں نے کہا شہباز شریف کو خود چل کر آنا چاہیے، آپ وزیراعظم ہیں آپ ہماری ملاقات کیوں نہیں کروا سکتے، بغل میں چھری منہ میں رام رام والا سسٹم نہیں ہونا چاہیے۔
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ آپ کے ہاتھ میں نیوکلیئر بٹن ہے آپ ایک ملاقات کیوں نہیں کروا سکتے، یہ عجیب بات ہے ہر مرتبہ کہا جاتا ہے پوچھ کر بتائیں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ کے پی میں بجٹ پاس کرنے کے لئے بانی سے ملاقات ہونا ضروری ہے، صوبائی حکومت کے پاس اچھی معاشی اور قانونی ٹیم ہے۔












