Friday , 24 July , 2026
  • Login
پاک ترک نیوز
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home Latest

یاماہا کا 30سال بعد مقبول ترین اسپورٹس بائیک کی پیداوار بند کرنے کا اعلان

3 weeks ago
A A
Yamaha announces discontinuation of its most popular sports bike after 30 years.
Share on FacebookWhatsApp

ٹوکیو ( پاک تر ک نیوز) جاپانی موٹرسائیکل ساز کمپنی یاماہا نے اپنی مشہور اسپورٹس بائیک YZF-R6 کی پیداوار ختم کرنے کا اعلان کر دیا ، جس کے تحت کمپنی اس ماڈل کا آخری خصوصی ایڈیشن متعارف کرائے گی۔

یاماہا نے 599 سی سی انجن سے لیس YZF-R6 کو 1999 میں متعارف کرایا تھا۔ یہ دنیا کی پہلی 600 سی سی فور اسٹروک پروڈکشن اسپورٹس بائیک تھی جو فیکٹری حالت میں 100 ہارس پاور سے زیادہ طاقت پیدا کرتی تھی، جس نے اسے موٹرسائیکل شوقین افراد میں بے حد مقبول بنا دیا۔

ماہرین کے مطابق گزشتہ چند برسوں کے دوران 600 سی سی سپر اسپورٹس بائیکس کی طلب میں مسلسل کمی اور سخت ماحولیاتی قوانین کے باعث یاماہا نے کئی ممالک میں اس کا سڑکوں پر چلنے والا ماڈل پہلے ہی بند کر دیا تھا۔ تاہم کمپنی ریسنگ کے شوقین افراد اور قومی سطح کی موٹرسائیکل چیمپئن شپ میں حصہ لینے والے رائیڈرز کے لیے Race Base Model کی تیاری جاری رکھے ہوئے تھی۔

اس بائیک میں 599 سی سی لیکوئیڈ کولڈ اِن لائن فور سلنڈر انجن کے ساتھ جدید الیکٹرانک فیچرز، جن میں ٹریکشن کنٹرول اور کوئیک شفٹر شامل ہیں، فراہم کیے گئے ہیں، جبکہ یاماہا کے روایتی بلیو رنگ نے بھی اسے منفرد شناخت دی۔

یہ بھی پڑھیں: پرائیویٹ جیٹ کا ایک گھنٹے کا کرایہ کتنا ؟

دوسری جانب موٹرسائیکل ساز کمپنیاں اب زیادہ طاقتور مڈل ویٹ ماڈلز کی جانب منتقل ہو رہی ہیں، جبکہ یاماہا بھی اپنی نئی تین سلنڈر R9 اسپورٹس بائیک کو مستقبل کا اہم ماڈل قرار دے رہی ہے۔

کمپنی کے مطابق YZF-R6 Race Base Model کا آخری خصوصی ایڈیشن آئندہ سال فروری 2027 میں جاپان میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ اس بائیک کی خریداری صرف پیشگی بکنگ کے ذریعے ممکن ہوگی۔ پہلی بکنگ یکم جولائی سے 31 جولائی 2026 تک جبکہ دوسری بکنگ یکم اگست سے 31 اگست 2026 تک جاری رہے گی۔

Tags: #yamahasportsbike
ShareSend

Related Posts

No Content Available
Next Post
Chinese company interested in investing billions of dollars in Pakistan

چینی کمپنی کی پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری میں دلچسپی

Read this too

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 59لاکھ ڈالر کی کمی

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 59لاکھ ڈالر کی کمی

23 July , 2026
آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،وزیراعظم

آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،وزیراعظم

23 July , 2026
امریکا جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرائے گا، ٹرمپ

امریکا جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرائے گا، ٹرمپ

23 July , 2026
پہلا ون ڈے ،پاکستان ویمن ٹیم نے سری لنکا کو شکست دیدی

پہلا ون ڈے ،پاکستان ویمن ٹیم نے سری لنکا کو شکست دیدی

23 July , 2026
بلوچستان پاکستان کا فخر ،امن لائیں گے ، فیلڈ مارشل

بلوچستان پاکستان کا فخر ،امن لائیں گے ، فیلڈ مارشل

23 July , 2026

About Us

"Pak Turk News is an unbiased Urdu news website committed to delivering timely and authentic reports, analyses, and feature articles on important news from Pakistan, Turkey, and around the world to its Urdu-speaking readers. We offer a new perspective on Pak-Turk relations, global politics, economy, culture, and social issues, enabling readers to stay informed, conscious, and influential.

  • Homepage
  • Pakistan
  • Latest
  • Turkish
  • World
  • About Us
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Declaration of non-attachment
  • Contact

Follow us on social media

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

English
Urdu