گلگت (پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کا کہنا ہے گلگت بلتستان کو کیوں نظر انداز کیا گیا ،کیوں اس علاقے پر توجہ نہیں دی گئی،گلگت بلتستان کا پیسہ یہاں کے عوام پر کیوں نہیں لگایا گیا ۔
گلگت بلتستان میں جلسے سے خطاب میں نوازشریف نے کہا گلگت بلتستان کی سڑکوں کی حالت دیکھ کر بہت دکھ ہوا ۔جس گلگت کو میں جانتا تھا وہ کہاں ہے، کسی پارٹی یا حکومت کے خلاف بات نہیں کرنا چاہتا ،کسی پر تنقید یا برائی کر کے ووٹ نہیں مانگتا ،ہم اپنی کارکردگی پرووٹ مانگتے ہیں ، گلگت بلتستان میں بجلی کے کارخانے ہم نے لگائے ،۔پچاس ارب کی لاگت سے گلگت سے سکردو تک سڑک بنائی گئی،موٹر ویز کا جال بچھایا ، بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کی ، گلگت بلتستان سی پیک کا مرکز ہے ، گلگت بلتستان میں بڑا ایئر پورٹ بنانے کے لیے شہبازشریف سے بات کروں گا۔وزیراعظم شہبازشریف اور مریم نواز بھی گلگت بلتستان آئیں گے۔ ،آئندہ یہاں کے منصوبوں کی نگرانی خود کروں گا۔
میاں نوازشریف نے کہا مجھے کئی بار دیس سے نکالا گیا ۔ ۔ووٹ دیں یا نہ دیں ،گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے وزیراعظم شہبازشریف سے بات کروں گا۔میاں نوازشریف نے مزید کہا بہت سالوں بعد گلگت بلتستان آیا ، عوام کا جوش و خروش دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے۔












