Thursday , 23 July , 2026
  • Login
پاک ترک نیوز
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home Latest

پاک بحریہ کا بحری سلطان کیا ہے

4 months ago
A A
What is Pak Navy's Sea Sultan
Share on FacebookWhatsApp

از: سہیل شہریار
پاک فضائیہ کی جانب سےملک کی سمندری حدود اور ملحقہ بین الاقوامی پانیوں میں فضائی نگرانی و حفاظت کے لئے اپنے موجودہ پروں والے ٹربو پی۔3سی اورین جہازوںکو بحری سلطان پراجیکٹ کے تحت حاصل کئے جا رہے طویل فاصلے تک بحری نگرانی اور حفاظت کرنے والے جیٹ جہازوں میں سے پہلا جہاز پاک بحریہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
آئیے آپکو بحری سلطان۔اول سے ملاتے ہیں۔


سمندری نگرانی کے روایتی جہازوں اور آلات سے ہٹ کر پاک بحریہ نے 2018میں اپنےموجودہ پروں والے ٹربو پی۔3سی اورین جہازوں کو تبدیل کرکے اپنی ضروریات کوسامنے رکھتے ہوئے جد ید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ طویل فاصلے تک بحری نگرانی اور حفاظت کے لئے جیٹ جہاز حاصل کرنے کا فیصلہ کیا۔ تب 2020میںپہلا استعمال شدہ ایمبرئیر لائینج 1000ای جہاز خریدا گیااور اسکی اندرونی طور پر مکمل جانچ پڑتال کی گئی اور ساتھ ہی عملے کی تربیت کے لئے بروئے کار لیا گیا۔ بعد ازاں پانچ سال پہلے 2021 میںاٹلی کی کمپنی لیونارڈو اور جنوبی افریقہ کی پیراماؤنٹ سے تین ایمبرئیرلائینج 1000 طیاروں کو طویل فاصلے کے سمندری گشتی پلیٹ فارمز میں تبدیل کرنے کے لیے معاہدہ کیا گیا۔اب سمندری نگرانی و حفاظت کی بڑھتی ہوئی ضرورت کے پیش نظر پاکستان نیوی نے اپنے فضائی نگرانی کے جہازوں کے مکمل بیڑے کو تبدیل کرتے ہوئے بحری سلطان منصوبے کے تحت دس جہازوں تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔
پاکستان نیوی نے مارچ کے آخر میں لیونارڈو اور پیراماؤنٹ ایرو اسپیس سسٹمز کے ذریعے ایمبریئر لائنیج 1000 کمرشل جیٹ سے تبدیل ہونے والا اپنا پہلا طویل فاصلے تک مار کرنے والا میری ٹائم گشتی طیارہ حاصل کرلیا ہے۔


پیراماؤنٹ ائیروسپیش سسٹمز کو ان جہازوں کی تیاری کے علاوہ اس پروجیکٹ کے لیے دیکھ بھال، مرمت اور اوور ہال (ایم آر او) کام بھی سونپا گیا ہے۔
پاک بحریہ تیزی سے بدلتے حالات میں میری ٹائم ایوی ایشن کو محض فضائی جاسوسی کی صلاحیت کی بجائے ایک آپریشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول نیٹ ورک کے طور پر دیکھتی ہے۔یہ طیارہ جسے بحری سلطان کا نام دیا گیا ہےجدید نظاموں سے لیس ہے۔ جن میں الیکٹرانک سپورٹ میژرز/الیکٹرانک انٹیلی جنس (ESM/ELINT) سینسرز، الیکٹرو آپٹیکل سسٹم، ایکٹو الیکٹرانک سکینڈ اری (AESA) ریڈار، سیٹلائٹ کمیونیکیشنز، چاف/فیئر ڈسپنسر، نیز چارجنگ وغیرہ شامل ہیں۔
دفاعی ماہرین نے ایمبریئر لائنیج 1000 طیارے کی شمولیت کو پاک بحریہ کی میری ٹائم گشتی صلاحیتوں میں ایک "قابل ذکر اضافہ” قرار دیا ہے۔انکا کہنا ہے کہ اپنی جدید ترین ٹیکنالوجی کے ساتھ، سی سلطان موجودہ پی۔3سی اورین اور اے آر ٹی۔ 72 طیاروں جیسے موجودہ پلیٹ فارمز کیجگہ لے گا۔ جبکہ رینج، برداشت، اینٹی سب میرین وارفیئر، اور سطحی جہاز کی روک تھام کی صلاحیتوں کے لحاظ سے اعلیٰ کارکردگی پیش کرے گا۔
مزید براں بحری سلطان نگرانی و جاسوسی کے آلات کے علاوہ اندرون ملک تیار کردہ تارپیڈوز الغراق، اینٹی شپ میزائلز اور ڈیپتھ چارجرز سے بھی لیس ہے۔جو اسے فضائی نگرانی کے ساتھ ساتھ دشمن کی آب دوزوں اور جہازوں کے خلاف فوری کاروائی کا اہل بھی بناتا ہے۔

Tags: #paknavyjetnavypaf
ShareSend

Related Posts

Agreement between India and Japan on advanced naval defense technology.
Latest

بھارت اور جاپان کے درمیان جدید بحری دفاعی ٹیکنالوجی کا معاہدہ

6 July , 2026
Top 6th-Gen Fighter Programs in the World
Latest

دنیا میں چھٹی نسل کے لڑاکا جہاز بنانے کے اہم منصوبے

2 June , 2026
Two US Navy fighter jets collide and crash at air show
Latest

امریکی نیوی کے 2 لڑاکا طیارے ائیر شو میں ٹکرا کر تباہ

18 May , 2026
PAF ready to keep an edge on its foe
Latest

پاک فضائیہ دشمن پر برتری قائم رکھنے کے لئے تیار

13 May , 2026
ترکیہ میں کان اسٹیلتھ فائٹر جیٹ کی تیاری
Latest

ترکیہ میں کان اسٹیلتھ فائٹر جیٹ کی تیاری

8 May , 2026
Attack on US Navy ship in the Strait of Hormuz
اہم ترین 2

آبنائے ہرمز میں امریکی بحریہ کے جہاز پر حملہ

4 May , 2026
Next Post
Pak-Turkey brotherly relations are rapidly moving towards economic partnership Prime Minister

پاک ترکیہ برادرانہ تعلقات تیزی سے معاشی شراکت داری کی جانب گامزن ہیں: وزیراعظم

Read this too

پاکستان اور یورپی یونین کا شراکت داری مزید مضبوط بنانےکا عزم

پاکستان اور یورپی یونین کا شراکت داری مزید مضبوط بنانےکا عزم

22 July , 2026
حملہ ہوا تو خلیج میں امریکا سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے،ایران

حملہ ہوا تو خلیج میں امریکا سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے،ایران

22 July , 2026
مقبوضہ کشمیر میں بارشیں ،بھارت نے سیلابی ریلا پاکستان کی طرف چھوڑ دیا

مقبوضہ کشمیر میں بارشیں ،بھارت نے سیلابی ریلا پاکستان کی طرف چھوڑ دیا

22 July , 2026
حکومت سے مذاکرات کامیاب،پٹرول پمپ اونر ایسوسی ایش کا ہڑتال موخر کرنے کااعلان

حکومت سے مذاکرات کامیاب،پٹرول پمپ اونر ایسوسی ایش کا ہڑتال موخر کرنے کااعلان

22 July , 2026
China's advanced Y-9 anti-submarine aircraft has been unveiled.

چین کا جدید آبدوز شکن طیارہ Y-9منظر عام پر آ گیا

22 July , 2026

About Us

"Pak Turk News is an unbiased Urdu news website committed to delivering timely and authentic reports, analyses, and feature articles on important news from Pakistan, Turkey, and around the world to its Urdu-speaking readers. We offer a new perspective on Pak-Turk relations, global politics, economy, culture, and social issues, enabling readers to stay informed, conscious, and influential.

  • Homepage
  • Pakistan
  • Latest
  • Turkish
  • World
  • About Us
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Declaration of non-attachment
  • Contact

Follow us on social media

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

English
Urdu