لاہور( پاک ترک نیوز) یوکرین اور مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگوں کے باعث جی پی ایس نیوی گیشن سسٹم کے سگنلز شدید متاثر ہو گئے، جبکہ ایک تجرباتی سیٹلائٹ نے پہلی مرتبہ خلا سے اس مداخلت کی نشاندہی کر دی ۔
امریکی خلائی کمپنی کے مطابق اس کے تجرباتی سیٹلائٹ نے یورپ اور مشرقِ وسطیٰ میں جی پی ایس سگنلز میں غیر معمولی رکاوٹ ریکارڈ کی ہے، جس کا دائرہ فرانس سے لے کر پاکستان کی سرحدوں تک پھیلا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قطر میں منجمد 12ارب ڈالر میں سے 6ارب ڈالر جلد جاری ہوں گے،ایرانی صدر
کمپنی مستقبل میں سیٹلائٹ نیوی گیشن نظام قائم کرنا چاہتی ہے، جو روایتی جی پی ایس سیٹلائٹس کے مقابلے میں زمین کے زیادہ قریب مدار میں گردش کرے گا۔ اسی منصوبے کے تحت بھیجے گئے تجرباتی سیٹلائٹ میں جی پی ایس ریسیور بھی نصب کیا گیا تھا تاکہ دونوں نظام مستقبل میں ایک ساتھ کام کر سکیں۔
کمپنی کے بانی کاز گننگ کے مطابق سیٹلائٹ نے مشرقِ وسطیٰ اور یورپ کے بعض علاقوں میں جی پی ایس سگنلز کی طاقت معمول کے 40 ڈیسیبل کے مقابلے میں صرف 10 ڈیسیبل تک ریکارڈ کی، جو شدید مداخلت کی علامت ہے۔












