تل ابیب ( پاک ترک نیوز) اسرائیلی سیاسی تجزیہ کار گیڈون لیوی نے امریکا ایران معاہدے کو اسرائیل اور بالخصوص اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کی ذاتی شکست قرار دےدیا۔
گیڈون لیوی کا کہنا ہے ایران کا معاملہ نیتن یاہو کا زندگی بھر کا منصوبہ رہا ، موجودہ معاہدے میں اسرائیل کو مذاکراتی عمل سے مکمل طور پر باہر رکھا گیا، اب تل ابیب کے پاس صرف تخریبی کارروائیوں کا راستہ بچا ہے۔
اسرائیلی تجزیہ کار نے کہا ایران لبنان کی صورتِ حال کو معاہدے کے ساتھ جوڑنے میں کامیاب رہا ہے، اسرائیلی فوج کی لبنان میں موجودگی جنگ بندی کے لیے ایک بڑی رکاوٹ بن سکتی ہے۔
اسرائیلی سیاسی تجزیہ کار گیڈون لیوی نے مزید کہا نیتن یاہو معاہدے کو ناکام بنانے کی کوشش کر سکتے ہیں،اب دیکھنا ہو گا امریکی صدر اسرائیل کو کس حق تک قابو میں رکھنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔












