لاہور( پاک تر ک نیوز) پنجاب حکومت نے غیر رجسٹرڈ نجی سکولوں کے خلاف کارروائی مزید تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا ،ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے مزید 161 نجی سکول سیل کرنے کی سفارش کر دی۔
161 سکولوں کو سیل کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو سمری ارسال کر دی گئی ،رجسٹریشن نہ کروانے والے سکولوں کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کیا گیا ،اس سے قبل 30 غیر رجسٹرڈ نجی سکول سیل کیے جا چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی 52جامعات عالمی رینکنگ میں شامل
سی ای او ایجوکیشن کے مطابق احکامات پر عمل نہ کرنے والے مزید سکول بھی سیل کیے جائیں گے، 744 نجی سکولوں کو رجسٹریشن کے لیے پہلے ہی حتمی وارننگ جاری کی جا چکی ہے،رجسٹریشن نہ کروانے والے سکولوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔












