لاہور( پاک ترک نیوز) سری لنکا کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔شاداب خان کی ٹی ٹونٹی سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے جبکہ خواجہ نافع ڈیبیو کیلئے تیار ہیں۔
کرکٹ ٹیم 4 اور 5 جنوری 2026 کو مرحلہ وار سری لنکا روانہ ہوگی۔ سلمان علی آغا پاکستانی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
وکٹ کیپر بلے باز خواجہ نافع پہلی بار ٹی ٹونٹی سکواڈ میں شامل کر لیے گئے جبکہ شاداب خان کندھے کی سرجری کے بعد ٹی ٹونٹی سکواڈ میں واپس آگئے۔
پاکستان اور سری لنکا تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلیں گے، تمام میچز دمبولا میں کھیلے جائیں گے۔ تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز 7 جنوری، 9 اور 11 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔
ٹی ٹونٹی سکواڈ میں سلمان علی آغا، عبدالصمد، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، خواجہ محمد نافع، محمد نواز، محمد سلمان مرزا، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، شاداب خان، عثمان خان، اور عثمان طارق بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔
یاد رہے کہبگ بیش کے لیے آسٹریلیا میں موجود بابر اعظم، شاہین آفریدی اور حارث رؤف سری لنکا کے خلاف سیریز میں حصہ نہیں لیں گے جبکہ شاہین گھٹنے کی انجری کا بھی شکار ہوگئے ہیں۔












