اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کر دی۔ ڈیزل اور پٹرول ایک روپے 97پیسے فی لٹر سستا کر دیا گیا وزارت پٹرولیم کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔
ڈیزل کی قیمت309 روپے50 پیسے اور پٹرول کی قیمت 297روپے 53پیسے مقرر کر دی گئی۔۔۔ اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 4روپے 9پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا۔۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 231روپے 14پیسے فی لٹر ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی
عوام نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی ریلیف مستر کر دیا ،کہتے ہیں حکومت اضافہ تو زیادہ کرتی ہے ،اسی تناسب سے کمی بھی کی جائے ،عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بہت کمی ہو گئی،حکومت پٹرولیم مافیا کو فائدہ پہنچا رہی ہے ،عوام کو ریلیف نہیں دیا جا رہا۔












