کراچی، کوئٹہ ( پاک ترک نیوز) سندھ کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا،،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بجٹ پیش کریں گے۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے500 ارب روپے سے زائد رقم مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
سندھ کے بجٹ میں نئی ترقیاتی اسکیموں کے لیئے بجٹ مختص نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، محکمہ تعلیم کے لیے 600 ارب روپے سے زائد رقم مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
بجٹ میں صحت کیلئے 400 ارب روپے کی تجویز دی گئی ۔ بینظیر ہاری کارڈ کے ذریعے 3 لاکھ سے زائد کسانوں کو سبسڈی دی جائے گی۔ محکمہ آبپاشی کیلئے نئے مالی سال میں 50 ارب روپے زائد رقم مختص کیے جائیں گے ۔ تمام سرکاری محکموں کے بجٹ میں 10 سے 20 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
بلوچستان کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا،،صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی بجٹ پیش کریں گے۔ بجٹ کا کل حجم 1100ارب سے زائد ہونے کا امکان ہے، بجٹ سرپلس اور ٹیکس فری ھوگا کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔
بجٹ کا مجموعی حجم 1100 ارب روپے سے زائد ہونے کا امکان ہے ، غیر ترقیاتی بجٹ 800 ارب روپے تک ہونے کی تجویز دی گئی۔ صوبائی پی ایس ڈی پی کا حجم 300 ارب روپے تک ہونےکی تجویز ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کابینہ نے نئے مالی سال کے لئے بجٹ تجاویز کی منظوری دے دی
:بجٹ میں پنشن اور دیگر اخراجات کے لیے 170 ارب روپے مختص کرنے کا امکان ہے تعلیم کیلئے 150ارب ، امن و امان کے لیے 130 ارب روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے۔
صحت کے شعبے کے لیے 70 ارب روپے مختص کیے جانے کی تجویز پیش کیے جانے کا امکان ہے ، صوبائی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں وفاق کی طرز پر اضافے کی تجویز دی گئی ہے ،آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 3 ہزار نئی اسامیوں کا اعلان متوقع ہے ۔












