راولپنڈی ( پاک ترک نیوز) تین میچوں پر مشتمل سیریزکے دوسرے ایک روزہ میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے 289رنز کا ہدف دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں کھیلے جا رہے دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بائولنگ کا فیصلہ کیا ۔
سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 288رنز سکور کئے ۔
سری لنکا کی جانب سے جنتھ لیانگے نے 54،مینڈس نے 44جبکہ سمارا وکرما نے 42رنز سکور کئے ۔
پاکستان کی جانب سے حارث رئوف اور ابرار احمد نے تین تین جبکہ محمد وسیم جونیئر نے ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے ۔ پاکستان نے پہلے ون ڈے میچ میں سری لنکا کو شکست دی تھی ۔ سیریز کا آخری میچ 15نومبر کو کھیلا جائے گا ۔












