ریاض ( پاک ترک نیوز) سعودی عرب نےایشیا کیلئے تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا ۔بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق سرکاری تیل کمپنی آرامکو آئندہ ماہ ایشیا کے لیے اپنے عرب لائٹ خام تیل کی قیمت 11 ڈالر فی بیرل کم کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی
سعودی تیل کی قیمت میں کمی کے بعد تیل علاقائی معیار سے 1.50 ڈالر فی بیرل رعایت پر دستیاب ہوگا۔












